بارات جاناsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community9 months ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے اپ سب ہمیشہ کی طرح خیریت سے ہوں گے ۔۔۔جیسا کہ اپ لوگ جانتے ہیں کہ میری کزن کی شادی چل رہی تھی ۔۔میں نے بارات والے دن کی سٹوری لکھی ۔۔۔ہم صبح لیٹ اٹھے کیونکہ رات پوری ہم جاگتے رہے لڑکے شغل میلہ لگائے رکھے تھے ۔۔صبح جب انکھ کھلی تو بہت ٹائم ہو چکا تھا میں نہا دھو کر نئے کپڑے پہنے اور میسج ایا ہوا تھا کہ اج لائٹ اٹھ بجے سے لے کر 12 بجے تک نہیں ہوگی تو پہلے میں نے استری لگا لی اور اپنے بارات کے لیے استری کپڑے کیے اس کے بعد میں اپنے گھر والوں کو لے کر میں اپنے کزن کے گھر گیا وہاں پہنچا تو وہاں روٹی سٹارٹ ہو چکی تھی
IMG20231022091502.jpg
مہمان بھی ا چکے تھے ۔۔مجھے بھوک لگی ہوئی تھی میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر پہلے کھانا کھایا چاول حلوہ اور سالن روٹی تھی
IMG20231022091521.jpg
۔۔پھر کچھ جاننے والے مجھے مل گئے میں ان کو کھانا دینے لگ گیا میں نے ان کو ارام سے کھانا کھلایا ۔۔کھانا کھانے کے بعد میں اپنے گھر ایا گھر ا کر میں بارات کے لیے تیار ہوا واپس گیا تو وہاں سب لوگ جمع تھے سب لڑکے تیار ہو چکے تھے ۔۔میرے مامو صاحب اور ان کے دوست ائے ہوئے تھے جو کہ صوفے پر بیٹھے تھے
IMG20231022085629.jpg
میں ان کو ملا ان سے گپ کی اور ان کی فوٹوگرافی کی جیسا کہ اپ دیکھ سکتے ہیں ۔۔پھر میں کھانا بننے والی جگہ پر گیا وہاں میں نے تصویریں بنائی
IMG20231022085705.jpg
تاکہ اپ لوگوں کو دکھا سکوں کہ کھانا سٹارٹ ہونے والا تھا ۔۔اتنے میں دولہا اور تیار ہونے گھر چلا گیا جب دولہ تیار ہو کر ایا تو سب گاڑیاں ا چکی تھیں میں اپنی گاڑی نکالی اور بارات روانہ ہو گئی راستے میں ویڈیو والا بھی تھا وہ ویڈیو بناتا گیا ہم لڑکے شغل میلا کرتے گئے کہیں پہ گاڑیاں روک دیتے اور ناچنے لگ جاتے اور کہیں پہ گاڑیاں تیز کر دیتے دس منٹ بعد ہم بارات وہاں پہنچ گئی دلہن والے گھر ہم پہنچ گئے انہوں نے بڑا زبردست طریقے سے ہمارا استقبال کیا اور ہماری عزت بھی کی دولہے کو ہار پہنانے کی رسم سٹارٹ ہو گئی صاحب لڑکوں نے باری باری ہار پہنائے اور موج مستی کرتے رہے اس کے بعد دعا خیر کی گئی اور دلہن کو لے کر بارات واپس انے لگی جب واپس پہنچے تو ہم نے شہزاد اور اس کے ابو کو بہت زیادہ مبارکباد دی ۔۔اللہ پاک ان کی شادی کو کامیاب کرے امین ۔۔پھر سب مہمان رشتہ دار اور عزیز اجازت لے کر گھروں کی طرف چل پڑے ۔۔ہم چیزیں سمیٹنے لگے ۔۔۔ٹینٹ سروس والی بھی اگئے انہوں نے بھی سامان سمیٹنا شروع کر دیا ۔۔۔میں بھی بہت تھک چکا تھا میں اپنے گھر والوں کو لے کر اپنے گھر واپس ایا گھر ا کر میں نے چینج کیا اور ایک کپ چائے پی پھر میں اپنے گھر والوں کو اج بارات کے متعلق ساری باتیں بتانے لگا اس کے بعد میں اپنے کمرے میں لیٹ گیا اور اج کی سٹوری لکھی جو کہ اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے اپ لوگوں کو پسند ائے گی ۔۔۔اللہ پاک اپ سب کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا ہوا رکھے امین اللہ حافظ

Sort:  

@tipu curate

;) Holisss...

--
This is a manual curation from the @tipU Curation Project.

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 60209.45
ETH 3212.30
USDT 1.00
SBD 2.43