بھیڑ خریدنے جانا
بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں اپ کو سب کو صبح کا سلام ۔۔۔امید ہے اپ سب ہمیشہ کی طرح خیریت سے ہوں گے ۔۔میں روز کی روٹین کے مطابق صبح فجر میں ہی اٹھا نماز فجر ادا کی اس کے بعد میں گھر واپس ایا سورہ یاسین کی تلاوت کی پھر بچے اٹھ گئے میں ان کے ساتھ ٹائم سپینڈ کرنے لگا کیونکہ ان کی امی ناشتہ بنا رہی تھی تو میں نے بچوں کو بزی رکھا ۔۔میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنا موبائل اٹھایا اور اپنے دوست محمد عارف ملک کو فون کیا کہ اگر اج فارغ ہو تو ہم اکٹھے چلتے ہیں کسی کام سے تو اس نے مجھے کہا کہ ہاں میں فارغ ہوں پھر میں نے اس کو کہا کہ اپ تیار ہو جائیں میں بھی تیار ہو کے موٹر سائیکل پر اپ کے گھر کی طرف اتا ہوں میں تیار ہو کے اس کے گھر پہنچ گیا وہاں اس نے چائے بنائی ہوئی تھی ہم نے اکٹھے چائے پی اور میں نے اس کو بتایا کہ میلے پر جانا ہے ایک بھیڑ لینی ہے جس کے بچے ہوں کیونکہ قربانی کے لیے ہم اکثر گھر کا دنبہ پالتے ہیں اور اس مرتبہ ہماری اپنی بھیڑ مر گئی تھی تو ہم میلے پر چلے گئے لیکن میلے پر جب پہنچے تو وہاں پر ہمیں کچھ ایسی بھیڑیں ملی جو ہمارے کام کی نہیں ہم پورا میلہ پھرے لیکن کچھ بھی ہاتھ نہ ایا ہم تھک ہار کر ساتھ یہ ایک چھوٹا سا ہوٹل بنا ہوا تھا وہاں پر بیٹھ گئے پانی پیا تو اوپر سے ہمارا ایک دوست اگیا اس نے حال احوال پوچھا تو ہم نے بتایا کہ ہم ایک بھیڑ لینے ادھر ائے ہیں لیکن بھیڑ جہاں پر نہیں ہے تو اس نے ہمیں ایک پشتون لوگوں کا ڈیرہ بتایا اور کہا کہ اپ وہاں پر چلے جائیں اپ کو وہاں سے بھیڑ مل جائے گی پھر جب وہاں گئے تو ان کے پاس دو بھیڑیں تھیں ایک کا سودا پہلے ہو چکا تھا اور ایک یہ بھیڑ تھی
جو کہ اپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
کے دو بچے تھے
ایک نر اور ایک مادہ ہم نے ان کے ساتھ سودا کرنا شروع کر دیا ان کی قیمت اور ہماری قیمت میں بہت زیادہ فرق تھا پھر ہم نے درمیان کا راستہ اپنایا اور 45 ہزار میں سودا مکمل کیا ہم نے ان کو پورے پیسے گن کر دیے اور لوڈر والے کو کال کی وہ تھوڑی دیر بعد وہاں پر پہنچ گیا ہم نے لوڈر پر بھیڑ اور اس کے بچوں کو لوڈ کیا اور گھر کی طرف روانہ کر دیا میں اور میرا دوست بھی اس کے ساتھ ساتھ گھر چلے ائے ہم نے بھیڑ کو گھر ا کر اتارا اور سب گھر والوں نے دیکھا بھیڑ کی بہت زیادہ تعریف کی بھیڑ اور اس کے بچے بہت خوبصورت تھے ہم بھی بہت پھر کے تھک گئے تھے میرےگھر والوں نے کھانا تیار کر رکھا تھا
میں اور میرے دوست نے مل کر کھانا کھای
ا پھر میں اپنے دوست کو گھر چھوڑنے گیاواپس ا کر میں نے اج کی سٹوری لکھی جو کہ اپ لوگوں کے سامنے ہے اللہ حافظ
اللہ پاک اپ کو نصیب کرے
بھیڑ کے بچے تو بہت ہی پیارے لگ رہے ہیں۔آپ نے بہت ہی اچھا سودا کیا ہے اور اللہ برکت دے۔