نکاح پہ جاناsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community9 months ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے اپ سب خیریت سے ہوں گے اج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے ہر طرف شادیاں ہی شادیاں ہیں ہمارے علاقے میں بہت زیادہ شادیاں ہیں ایک ہفتے پہ کتنے کتنے لوگوں کی شادیاں فکس ہیں میرے کزن شہزاد کی بھی شادی ہے اج اس کا نکاح تھا تو ہم سب نے نکاح پہ جانا تھا ۔۔۔ہم نے دوستوں اور رشتہ داروں کو کال کر کے نکاح کی اطلاع دی کہ نکاح پڑھنے سب اکٹھے جائیں گے ۔۔کچھ کو میں نے کال پہ دعوت دی اور کچھ کو میں ان کے گھروں میں جا کر دعوت دینے گیا شہزاد میرا بہت اچھا دوست بھی ہے اور کزن بھی ہے وہ پانچ بھائی ہیں پہلے نمبر پہ شہزاد ہے ان کے پہلے بھائی بڑے کی شادی ہے ۔۔اس کے بعد میں دھوبی کے پاس گیا وہاں سے میں نے اپنے کپڑے سارے اٹھائے جو کہ دھو کے پریس ہوئے پڑے تھے میں کپڑے اٹھا کر گھر واپس ایا گھر ا کر میں نے ان کو پھر استری کروایا اس کے بعد میں نہانے لگا نہا دھو کر تیار ہوا پھر میں نے غسل کیا اور باہر ا کر نیو کپڑے پہنے میں نے کنگھی کی پرفیوم لگایا اس کے بعد میں نے اپنے بند شوز صاف کر کے پہنے پھر میں نے بائک نکالا اور اپنے کزن کے گھر چلا گیا وہاں سب لوگ جمع ہو رہے تھے ہم نے ان کے لیے چائے بنوائی اور چائے لے کر ہم نے سب دوستوں اور رشتہ داروں کو دی ساتھ میں بسکٹ بھی دیے اتنے تک ہمارا دولہا شہزاد تیار ہو چکا تھا پھر گاڑیاں بھی اگئی جب سب رشتہ دار اور دوست جمع ہو گئے تو سب گاڑیوں میں بیٹھنے لگے کچھ لوگ گاڑیوں میں ائے کچھ اپنے ہنڈوں اور بھائی کو بر دس منٹ کے فاصلے پہ دلہن والوں کا گھر تھا ہم وہاں پہنچ گئے سب کو پیار محبت کے ساتھ ملے انہوں نے ہمارا استقبال بہت اچھے انداز میں کیا بہت عزت احترام ہمیں دیا ۔۔پھر راستے پہ ہم نے مولوی صاحب کو اٹھایا اور وہاں شادی والے گھر لے کر گئے کچھ دیر وہاں سب بیٹھے اس کے بعد نکاح کی تقریب کی گئی
IMG20231020154655.jpg
جیسا کہ اپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں
IMG20231020154702.jpg
نکاح کرنے ہم لڑکی کے گھر کی طرف گئے
IMG20231020154913.jpg
میں بطور گواہ وہاں موجود تھا لڑکی کا نکاح ہوا پھر ہم واپس مردوں والی طرف ائے پھر ہم نے اپنے شہزاد کزن کو بہت مبارکباد دی اللہ پاک ان کی شادی کامیاب کرے امین سب رشتہ دار اور دوست مل کر دعا خیر کی اور ان کی شادی کی کامیابی کی دعائیں کی ۔
IMG20231020153133.jpg
۔انہوں نے ہمیں چائے اور حلوہ دیا ہم وہاں ادھا گھنٹہ بیٹھے رہے اس کے بعد ہم سب گھر کے لیے روانہ ہو گئے رستے میں لڑکے شہزاد کو تنگ کرتے ائے یہاں پہنچے تو کھانا تیار تھا کھانا لگانے کی تیاری ہو رہی تھی ہم نے سب لڑکیوں لڑکوں میں کھانا تقسیم کیا مہمانوں اور دوستوں کو اٹینڈ کیا سب کے بعد پھر ہم نے خود کھانا کھایا میں بہت تھک چکا تھا سوچا کہ گھر سے کچھ دیر کے لیے فریش ہو کے اتا ہوں تو میں اپنے پھر میں اپنے گھر ایا بچوں کو لے کے ۔۔گھر ا کر میں نے چینج کیا اور پھر میں نے چائے بنائی چائے پی کر میں نے اج کی سٹوری لکھی جو کہ اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں دعاؤں میں یاد رکھیے گا اپ کا بھائی عمران خان اللہ حافظ

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 60238.27
ETH 3215.90
USDT 1.00
SBD 2.46