Post by horainfatima today dairy is my all activities for 2 Aug 2022

in Urdu Community2 years ago

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اسلام وعلیکم

اسلامی تقویم میں ماہ محرم الحرام کو بہت ہی بلند درجہ اور فضیلت حاصل ہے ۔ اللّٰہ تبارک وتعالی نے حرمت کے جو چار مہینے ارشاد فرمائے ہیں ان میں محرم الحرام بھی شامل ہے ۔
یہ ایسا با برکت مہینہ ہے کہ حضور پاک نے ارشاد فرمایا کہ جس نے محرم کس کسی بھی دن کا روزہ رکھا تو اس کو ہر روزے کے عوض پورے تیس دنوں کے برابر ثواب عطا ہو گا ۔
اس کے علاوہ اس با برکت مہینے میں یوم عاشورہ بھی آتا ہے یعنی دسواں محرم ۔
عاشورہ کا دن کیسابا برکت دن ہے کہ نبی کریم نے ارشاد فرمایا جو عاشورہ کے دن کسی یتیم کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرے گا تو اللّٰہ کریم اس یتیم کے سر پر ہر بال کے بدلے میں جنت الفردوس میں اس کے درجات میں بلندی فرمائے گا ۔
یہ سن کر صحابہ کرام نے عرض کی کہ یا رسول اللّٰہ کیا اللّٰہ پاک نے یوم عاشورہ کو تمام ایام پر فضیلت عطا فرمائی ہے نبی کریم نے ارشاد فرمایا ہاں اللّٰہ پاک نے ۔
عاشورہ کے دن آسمانوں اور زمینوں کو پیدا فرمایا # عاشورہ کے دن پہاڑوں اور سمندروں کو پیدا فرمایاعاشورہ کے دن لوح قلم کو پیدا فرمایا # ۔
عاشورہ کے دن حضرت آدم علیہ السلام کو تخلیق فرمایا# ۔
عاشورہ کے دن حضرت آدم علیہ السلام کو جنت میں داخل کیا۔ # ۔
عاشورہ کے دن حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا ۔
عاشورہ کے دن حضرت داؤد علیہ السلام کی لغزش کو # معاف فرمایا
عاشورہ کے دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو جن و انس# # پر حکومت عطا ہوئی # عاشورہ کے دن حضرت ابرہیم علیہ السلام کو پیدا فرمایا# عاشورہ کے دن فرعون ملعون کو سمندر میں غرق فرمایا
عاشورہ کے دن حضرت ایوب علیہ السلام کی تکلیف دور فرمائی# عاشورہ کے دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو پیدا فرمایا
عاشورہ کے دن حضرت ایوب علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی
عاشورہ کے دن ہی قیامت کو برپا فرمائے ا

حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم نے ایک مرتبہ یوں بھی ارشاد فرمایا کہ جس نے یوم عاشورہ کا روزہ رکھا اس کے لیے اللّٰہ پاک ساٹھ برس کی عبادت صیام و قیام والی لکھ دیتا ہے

IMG_20220728_184329.jpg

IMG_20220728_184504.jpg

IMG_20220728_184151.jpg

IMG_20220728_184208.jpg

IMG_20220728_184337.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 58786.64
ETH 2309.42
USDT 1.00
SBD 2.49