Post by horainfatima today dairy is my all activities for 19 August 2022

in Urdu Community2 years ago

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اسلام وعلیکم

آج میں آپ کے ساتھ جمعرات کے دن کی مصروفیات شئیر کروں گی بروز جمعرات جب میں صبح اٹھی پھر میں نے سب کے بستر سمیٹ کر رکھ دیے اور پھر اپنے بھانجے کو ناشتہ دیا پھر میں نے خود ناشتہ کیا اور پھر اپنے بھانجے کو سکول کے لیے تیار کیا اور پھر اس کا بیگ سیٹ کیا اور سکول کے لیے روانہ کر دیا ۔پھر میں نے برتن اکھٹے کیے اور پھر ان کو دھویا پھر میں نے تھوڑی دیر پڑھائی کی کیونکہ میرا پیپر آنے والا ہے پھر میری بھابھی نے روٹی بنائی اور میں نے سالن وغیرہ گرم کیا اور پھر سب نے مل کر کھانا کھایا ۔پھر موسم خراب ہونے لگ گیا اور پھر بارش شروع ہوگئی اور پھر اچانک ہماری بجلی چلی گئی ۔پھر بجلی آئی بھی تو ہل رہی تھی جیسے کبھی آتی کبھی جاتی ہماری لائن والے جتنے بھی گھر تھے سب کی بجلی نہیں تھی باقی سب لوگوں کی بجلی آرہی تھی پھر میرے ابو نے بجلی ٹھیک کرنے والے کو فون کیا تو اس نے کہا کہ آج میری ڈیوٹی نہیں ہے ۔پھر میرے ابو نے دوسرے کو فون کیا تو وہ بھی کہتا تھا کہ میری ڈیوٹی نہیں ہے ۔
پھر میرے ابو نے 118 پر کال کی اور پھر ان کے نمائندے کو بتایا کے یہ لوگ ایسے ایسے کہتے ہیں ۔تو انہوں نے شکایت درج کر لی اور کہا کہ وہ لوگ اکر بجلی جوڑ جائیں گے ۔
لیکن ہم نے بڑا انتظار کیا لیکن کوئی نہیں آیا آخر کار رات ہو گئی پوری رات گرمی کی وجہ سے نیند نہیں آئی میں تو ہاتھ والا پنکھا چلاتی رہی ۔اور پھر صبح ہو گئی اور ابھی تک کوئی بجلی جوڑنے والا نہیں آیا ہے میرے ابو کی طبیعت خراب ہے اس لیے وہ اہسپتال گئے ہیں چیک اپ کروانے
آج صبح بھی معمول کے مطابق کام کاج کیے اور پھر کچھ کپڑے دھونے والے پڑھے ہوئے تھے میں نے وہ کپڑے آج دھوئے اور پھر اب میں ڈائری لکھنے کے لیے بیٹھ گئی ہوں

IMG-20220819-WA0001.jpg

IMG-20220819-WA0002.jpg

IMG-20220818-WA0016.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 58974.35
ETH 2687.14
USDT 1.00
SBD 2.50