Post by horainfatima 1 September 2022

in Urdu Community2 years ago

خرید وفروخت سے متعلق اسلام کی تعلیمات

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے # ۔

کہ رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا

جو شخص عیب دار چیز فروخت کر دے جس کے عیب پر خبر دار نہ کیا ہو تو اللّٰہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہے گا اور فرشتے اس پر لعنت کرتے رہیں گے ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں # ۔
حضور اقدس صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم غلہ کے ایک ڈھیر پر گزرے تو اپنا ہاتھ شریف اس میں ڈال دیا ، آپ کی انگلیوں نے اس میں تری پائی تو ارشاد فرمایا ،، اے غلہ والے یہ کیا ہے ۔ اس نے عرض کی یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم اس پر بارش پڑھی تھی ۔

تو رسول کریم نے فرمایا ۔

تو گیلے غلے کو تو نے ڈھیر کے اوپر کیوں نہ ڈالا تا کہ لوگ اسے دیکھ لیتے ، جو ملاوٹ کرے وہ ہم میں سے نہیں ۔
رسول کریم نے ارشاد فرمایا # ۔
تمام کمائیوں میں زیادہ پاکیزہ کمائی ان تاجروں کی ہے کہ جب وہ بات کریں تو جھوٹ نہ بولیں اور جب ان کے پاس کوئی امانت رکھی جائے تو خیانت نہ کریں ۔
اور جب وعدہ کریں تو اس کے خلاف نہ کریں اور جب کوئی چیز خریدیں تو مزمت نہ کریں اور جب اپنی چیز بیچیں تو زیادہ تعریف نہ کریں

Snapchat-1544395872.jpg

Snapchat-301514367.jpg

Snapchat-1514631895.jpg

Snapchat-463762911.jpg

Snapchat-2081388205.jpg

Snapchat-750346281.jpg

Sort:  

ap nail ki bhut pyri tasver bani hain ju achi lag rahi

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59796.03
ETH 2732.76
USDT 1.00
SBD 2.52