آج کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔

001.jpg

صبح کا وقت
اسلام علیکم میرے پیارے دوستو میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔
ہر روز کی طرح آج بروز اتوار جب میری آنکھ کھلی تو صبح کی اذان ہو رہی تھی۔اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور پھر وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں چلا گیا۔وہاں جا کر میں نے نماز باجماعت ادا کی اور اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔گھرآنے کے بعد میں نے ناشتہ کیا اورچونکہ آج سکول کی چھٹی تھی ۔اس وجہ سے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔اس کے بعد میں ضروری کام کے سلسلہ میں عیسیٰ خیل جانا تھا اسی وجہ سے میں صبح 9بجے عیسیٰ خیل روانہ ہو گیا ۔

002.jpg

دوپہر کا وقت
تقریبا بارہ بجے میں کالا باغ پہنچ گیا وہاں پر پہاڑ خوبصورت منظر پیش کر رہے تھے ۔پہاڑوں پر سبزہ بڑا خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا ۔۔وہاں پر میں نے اپنا کام مکمل کیا اور دن1بجے مین نے دوپہر کا کھانا کھایا اور عیسیٰ خیل کیلئے روانہ ہو گیا ،تقریباً 3بجے میں عیسیٰ خیل پہنچ گیا وہاں پر میں نے اپنا کام مکمل کیا اور واپس میانوالی کیلئے روانہ ہو گیا ۔
شام کا وقت
تقریباسات بجے رات مین گھر پہنچ گیا تھوڑی دیر بعد کھانا تیار ہو گیا میں نے کھانا گھر والون کے ساتھ کھایا اورپھر تھوڑی یر بعد چائے تیار ہو گئی میں نے چائے پی اور ائری لکھنا شروع کر دی ۔ جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی

004.jpg

Sort:  
 3 years ago 

zbrdst

Thanks bhi

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 56890.04
ETH 2356.22
USDT 1.00
SBD 2.39