آج میرا موضوع کارکنوں اور ان کے حقوق کی اہمیت ہے

in Urdu Community3 years ago (edited)

آج میرا موضوع کارکنوں اور ان کے حقوق کی اہمیت ہے

IMG_20211011_105202.png

تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم ۔ امید کرتا ہوں آپ تمام خریت سے ہوں گے ۔ آج میرا موضوع ہے مزدوروں کی اہمت اور ان کے حقوق

images (43).jpeg

Source image

ایک انسان جو اپنے وطن کی خوشحالی اور اپنے بچوں کے رزق کے لیئے اپنی تمام تر کاوشوںکو بروئے کار لائے اور اپنے کام کو ذہنی و جسمانی محنت و مشقت سے سر انجام دے مزدو ر کہلاتا ہے

اسلام میں مزدوروں پر رہنمائی

رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ مزدور کو اس کی مزدوری اس کے پسینے کے خشک ہو نے سے پہلے ہی ادا کردیا کرو ۔ یعنی اس کا حق خدمت معاہدے کے مطابق وقت پر اد ا کردیا جائے یہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی معروف حدیث مبارکہ ہے ۔ جو ہر شخص چاہے وہ مزدور ہو یا مالک سب کو یاد ہے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے اس حدیث مبارکہ کے علاوہ ایک حدیث قدسی بھی بڑی معروف ہے ۔ کہ اللہ تعالی یہ ارشاد فرماتا ہے ۔ کہ میں قیامت کے دن تین لوگوں کے لیئے خود مدعی بنوں گا ان میں ایک وہ مزدور ہوگا جس نے اپنا کام تو پورا کر لیا لیکن اسے اجرت نہیں دی گئی

ملک کی ترقی میں کارکنوں کا کردار

images (44).jpeg

Source image

کسی بھی ملک کی معاشی بہتری تب ہی ممکن ہے جب وہاں کے مزدور مطمئن اور خوشحال ہوںں ۔ مزدور قوم و ملت کے لیئے معمار و ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ایسا معاشرہ ختم ہوجاتا ہے جو مزدور وں کا استحصال کرے اور محنت کی صحیح قیمت وقت پر ادا نہ کرے ۔ مزدور بھی انسان ہوتے ہیں مزردوں کی قدر کرنی چاہیے ۔ مزدور بھی ہمارے بھائی ہوتے ہیں ہمیں ان کی خوشی کا خیال رکھنا چاہیے ۔ مزدور ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں مثلاً فیکڑوں میں مزدوروں کی محنت ہوتی ہے عمارتوں کو بناتے وقت مزدوروں کی محنت ہوتی ہے انڈسٹری میں مزدوروں کی محنت ہوتی ہے ہر شعبہ زندگی میں مزدوروں کی قربانی شامل ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ ملک کا بہت اہم سرمایہ ہوتے ہیں

پاکستانی حکومت نے اعلان کیا ہے

حکومت پاکستان نے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے سمیت وہ لوگ جو غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں ان کے لیئے احساس پروگرام شروع کیا ۔ جس کے تحت ان غریبوں کو نقد رقم فراہم کی جس سے ایک غریب اور مزدور کو مدد ملی ۔ کرونا وائر س کی وجہ سے جہاں پورا ملک لاک ڈائون ہے اور تمام کاروبار بند ہیں ایسے میں صرف مزدوروں کے لیئے روزگار کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے احساس پروگرام کا علان کیا ۔ جس میں ہر مزدور گھرانے کو 12000 روپے دیے گے یہ بہت اچھا اقدام تھا مزدوروں کیلے

I am very thankful for my dear sir

CR pakistan

Professor@yousafharoonkhan

IMG_20211011_105220.png

Sort:  
 3 years ago 

An excellent article about labourers.i liked your article.

 3 years ago 

Thanks dear uncle for your response

Much better post about workers

 3 years ago 

Thanks for your response

I appreciate your every posting

Kmal ka mozw Hy Hy very good

 3 years ago 

Kmal ka article likha hy good

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.18
JST 0.034
BTC 89179.04
ETH 3123.84
USDT 1.00
SBD 2.74