آج کا آرٹیکل درختوں کے فوائد
درختوں کے فوائد
ہم نے بچپن میں اپنی کتابوں میں درختوں کے بہت سے فوائد پڑھے ہیں ۔ ان کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں جو سانس لینے کے لیے ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر کے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں ۔ یہ انسانوں کو لکڑیاں فراہم کرتے ہیں جو ایندھن کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ۔ مختلف درختوں پر انسانوں کی غذا ہوتی ہے ۔ درخت جنگلی حیات کو رہائش فراہم کرتےہیں
سیلاب سے بچاؤ
جن علاقوں میں بڑی تعداد میں درخت موجود ہوتے ہیں اس علاقے کو سیلاب کا خطرہ بے حد کم ہوتا ہے . درخت کی جڑیں نہ صرف خود اضافی پانی کو جذب کرتی ہیں بلکہ مٹی کو بھی پانی جذب کرنے میں مدد دیتی ہیں . جس کے باعث پانی جمع ہو کر سیلاب کی شکل اختیار نہیں کرتا
قحط سے بچاؤ
جس طرح درخت سیلابوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیے اسی طرح یہ قحط اور خشک سالی سے بھی بچاتے ہیں . یہ اپنی جڑوں میں جذب شدہ پانی کو ہوا میں خارج کرتے ہیں اور بادلوں کی تشکیل میں بھی مدد کا باعث بنتے ہیں**
لینڈ سلائیڈنگ سے تحفظ
درخت کی جڑیں زمین کی مٹی کو روک کر رکھتی ہیں . جس کی وجہ سے زمین کا کٹاؤ یا لینڈ سلائیڈنگ نہیں ہونے پاتی
زمین کی زرخیزی میں اضافہ
کسی علاقے میں درختوں کی موجودگی اس علاقے کی زمین کی زرخیزی کی ضامن ہے . درخت مسلسل مٹی اور زمین کو پانی فراہم کرتے رہتے ہیں . جس سے وہ بنجر نہیں ہونے پاتی اور اس کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا جاتاہے
لوگوں کی خوشگوار صحت
شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جس مقام پر زیادہ درخت موجود ہوتے ہیں وہاں کے لوگ زیادہ صحت مند رہتے ہیں . درختوں کی موجودگی تناؤ اور ڈپریشن کو کم کرکے لوگوں کو ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند بناتی ہے . جبکہ درختوں کے درمیان رہنے سے ان کی تخلیقی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتاہے
I am very thankful for my dear sir
CR pakistan
Professor @yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer
@janemorane @r2cornell
An excellent article about benefits of trees in detail.i liked your article.
Thanks dear uncle for your response
آپ نے بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے
Maa shaa Allah keep it up bhai
Mashalllah bhai ap nay trees 🌴🎄 per bhot acha article likha hy good work Brother keep it up
بہت زبردست پوسٹ شیئر کی ہے
اور فوٹو گرافی بھی اعلیٰ درجے کی بنائی ھے