club5050 - Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 ( 14-01-2022) | Jannat Mein Ghar

in Urdu Community2 years ago

السلام علیکم سٹیمٹ فیملی ،
آپ کیسے ہیں امید ہے کہ آپ اچھا کر رہے ہیں۔
الحمدللہ ، ثمہ الحمدللہ اللہ نے ہمیں اس محدود زندگی میں ایک اور خاص دن عطا کیا ہے۔
آج آپ سب سے ایک اور اہم ٹوپک شئیر کرنے جا رہا ہوں جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ آپکے لیئے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ مند کالم لکھو
آج کا کالم

jannat.jpg

جنّت میں گھر بنوائیے
اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مختلف نیکیو ں پر جُدا جدا اجر و ثواب کی بشارات عطا فرمائی ہیں اور بعض نیکیاں وہ ہیں جن پر جنّت میں گھر بنائے جانے کی بشارت عطا فرمائی گئی ہے۔ یہاں ایسی نیکیاں ذکر کی گئی ہیں جن کے کرنے سے جنّت میں گھر بنائے جانےکی بشارت ہے :

(1)جنّت میں گھر دِلانے والی چار چیزیں
نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشادفرمایا : چار چیزیں جس شخص میں ہوں گی اللہ پاک اُس کے لئے جنّت میں گھر بنائے گا : ( 1)وہ جس کا محافِظ لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ہو (2)وہ جسے کچھ حاصل ہو تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے (3)کوئی گناہ سَرزَد ہوجائے تو اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ کہے اور (4)جب اسے کوئی مصیبت پہنچے تو اِنَّا لِلّٰہِ پڑھے۔ ([i])

(2)سنّتِ مؤکّدہ پڑھنے کی فضیلت
نبیِّ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : جو دن رات میں 12 رکعتیں پڑھا کرے اس کے لئے جنّت میں گھر بنایا جائے گا ، چار رکعتیں ظہر سے پہلے ، دو رکعتیں ظہر کے بعد ، دو رکعتیں مغرب کے بعد ، دو رکعتیں عِشا کے بعد اور دو رکعتیں فجر سے پہلے۔ ([ii])

اس حدیث میں جن بارہ رکعتوں کی ادائیگی پر جنّت میں گھر بنائے جانے کی بشارت عطا فرمائی گئی یہ بارہ رکعتیں سنّتِ مؤکَّدہ ہیں ، ہمیں بھی چاہئے کہ فرض نماز کی ادائیگی کے ساتھ ان بارہ رکعتوں کو بھی پابندی سے ادا کیا کریں۔

(3)چاشت کی بارہ رکعتیں
سرکارِ دوعالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جو چاشت کی بارہ رکعتیں ادا کرے گا اللہ پاک اس کے لئے جنّت میں سونے کا ایک محل بنائے گا۔ ([iii])

(4)10مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنا
نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : جس نے دس مرتبہ ( قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ ) پڑھا (یعنی پوری سورت پڑھی) تو اللہ پاک اس کے لئے جنّت میں گھر بنائے گا۔([iv])

(5)مسجد تعمیر کروانا

نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جو اللہ پاک کی رضا کے لئے مسجد بنائے گا ، اللہ پاک اُس کے لئے جنّت میں ایک گھر بنائے گا۔ ([v])

(6)مسجِد کی صفائی کرنا
سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رَحمت نشان ہے : جو مسجد سے تکلیف دِہ چیز نکالے گااللہ پاک اُس کے لئے جنّت میں گھر بنائے گا۔ ([vi])

([i]) مسندالفردوس ، 1 / 218 ، حدیث : 1526

([ii]) ترمذی ، 1 / 423 ، حدیث : 414

([iii]) ترمذی ، 2 / 17 ، حدیث : 472

([iv]) جامع صغیر ، ص539 ، حدیث : 8947

([v]) مسلم ، ص214 ، حدیث : 1189

([vi]) ابن ماجہ ، 1 / 419 ، حدیث : 757

میرا تعارف۔ میں چاہوں گا کہ آپ لوگ مجھے فالو کریں اور مستقبل میں مجھے پڑھنا جاری رکھیں۔
https://steemit.com/hive-172186/@hafizmunir786/achievement-1-task-introduce-yourself-23-03-2021-100-powered-up
٭٭میں بہت شکر گزار ہوں۔ @haseeb-asif-khan, @yousafharoonkhan, اور @janemorane٭٭

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 60209.45
ETH 3212.30
USDT 1.00
SBD 2.43