Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 ( 27-11-2021) آئیں گرم کپڑے بانٹیں

in Urdu Community3 years ago

السلام علیکم سٹیمٹ فیملی ،
آپ کیسے ہیں امید ہے کہ آپ اچھا کر رہے ہیں۔
الحمدللہ ، ثمہ الحمدللہ اللہ نے ہمیں اس محدود زندگی میں ایک اور خاص دن عطا کیا ہے۔
آج آپ سب سے ایک اور اہم ٹوپک شئیر کرنے جا رہا ہوں جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ آپکے لیئے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ مند کالم لکھو
آج کا کالم

excel_lab_card_hafiz_munir_azher_bhorvi_by_miladpublicity_der9azn-pre.jpg

unnamed.jpg

آئیں گرم کپڑے بانٹیں

کسی کو کپڑا دینے یا پہنانے کی فضیلت

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جس نے کسی ضرورت مند کو کپڑا پہنایا تو خدائے پاک اسے جنت کا سبز جوڑا پہنائے گا۔(کتاب البرص 243،ابوداؤد ، مکارم طبرانی ص381)

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو مومن کسی مومن کو ضرورت پر کپڑا پہنائے گا خدائے پاک اسے جنت کا جوڑا پہنائے گا ۔(ترمذی ، ترغیب ج 2 ص66)

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ سے پوچھا گیا بہترین اعمال کیا ہیں ۔ آپﷺ نے فرمایا مومن کو خوش کرنا ۔ بھوکے کو کھانا کھلانا ۔کسی کے ستر کو چھپانا (یعنی کپڑا پہنانا) یا اس کی کسی ضرورت کو پورا کرنا ۔(ترغیب ج 2ص 671)

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی روایت ہےکہ ایک عورت آپ ﷺ کی خدمت میں چادر لے کر آئی جس کے کنارے خوش نما بنے ہوئے تھے ۔ عورت نے کہا میں نے اسے اپنے ہاتھ سے بناہے تاکہ آپﷺ کو پہناؤں آپﷺ اسے قبول فرمالیجئے۔ آپﷺ کو ضرورت تھی آپﷺ نے لے لیا ۔ آپ ﷺ اس کا تہبند بنا کے تشریف لائے تو ایک دیہاتی نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ یہ مجھے بخش دیجئے۔ چنانچہ آپﷺ نے اس کے حوالہ کردیا ۔ اسے معلوم تھا کہ آپﷺ کسی سائل کو واپس نہیں کرتے اس نے کہا میں نے اسے پہننے کے لئے بھی نہیں مانگا بلکہ اس لئے مانگا کہ اس کا کفن بناؤں گا۔(سبل الہدی والرشاد ج7 ص50)

جب تک بدن پر کپڑا تب تک خداکی حفاظت میں رہے گا۔

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ایک دن صحابہ کرام رضی للہ عنہم کے مجمع میں ایک نیا کرتا منگا کر زیب تن فرمایا ۔ گردن تک بھی ڈال نہیں پائے تھے کہ یہ دعاپڑھی

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِی کَسَانِی مَا أُوَارِی بِهِ عَوْرَتِی وَ أَتَجَمَّلُ بِهِ فیِ حَیاتِی
پھر کہا میں نے رسول پاک ﷺکو دیکھا کہ انھوں نے اسی طرح کیا ۔ پھر فرمایا قسم اس کی جس کے قبضے میں میری جان ہے ۔ کوئی مسلمان بندہ جب کوئی نیا کپڑا پہنتاہے پھر یہ دعاپڑھتا ہے ۔پھر اپنے پرانے کپڑے کی جانب رخ کرتاہے اور کسی مسلمان کو پہنادیتاہے۔ یا کسی غریب مسکین کو دے دیتا ہے ۔ اور یہ محض اللہ کے واسطے کرتا ہے (نام وشہرت کے لئے نہیں کرتا ) تو اس وقت تک خدا کی حفاظت اور ضمان میں اور اس کی پنا ہ میں رہتا ہے جب تک اس کے بدن پر ایک چھیتھڑا بھی رہتاہے خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ۔ (مکارم طبرانی ص318)

ایسا آدمی خداکی حفاظت اور اس کی پناہ میں رہتا ہے ۔ اس کا اثر یہ ہوگا کہ وہ اچانک حوادث ومصائب سےمحفوظ رہے گا ۔ جو حفظ وامان میں رہناچاہتا ہے وہ کپڑا پہنایا کرے ۔ اس کی برکت سے جانی حوادث سے محفوظ رہے گا۔
ماخوذ از : شمائل کبریٰ ، جلد 1حصہ سوم صفحہ 271۔(منقول)

میرا تعارف۔ میں چاہوں گا کہ آپ لوگ مجھے فالو کریں اور مستقبل میں مجھے پڑھنا جاری رکھیں۔
https://steemit.com/hive-172186/@hafizmunir786/achievement-1-task-introduce-yourself-23-03-2021-100-powered-up
٭٭میں بہت شکر گزار ہوں۔ @haseeb-asif-khan, @yousafharoonkhan, اور @janemorane٭٭

Sort:  
 3 years ago 

احادیث مبارکہ ماشاء اللہ اللہ آپکو جزائے خیرعطا کرے آمین

 3 years ago 

Nawazish Jnab

Apny bhot achi post likhi hy

 3 years ago 

Jazak Allah

ماشاللہ بہت اچھی پوسٹ لکھی اپ نے ۔

 3 years ago 

Jazak Allah

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 62195.97
ETH 2415.56
USDT 1.00
SBD 2.64