Today my dairy game @eshrat786

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا رحیم اور رحمان اللہ کے کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور امید کرتی ہوں آپ سب بہن بھائ بھی خیریت و عافیت سے ہوں گے جیسا کے آج جمعتہ لمبارک کا دن ہے پاک دن ہے جمعہ کے دن کو اللہ تعالٰی نے بڑا برکتوں اور فضیلت والا بنایا ہے ویسے تو ہر دن کو اپنی فضیلت حاصل ہے لیکن جمعہ کا دن برکتوں اور عبادت کا دن ہے

روٹین کے حساب سے میں اٹھی اللہ کے حضور حاضر ہوئ پھر نماز پڑھی نماز پڑھنے کے بعد میں نے قرآن شریف کھولا اور تلاوت شروع کردی تلاوت کرنے کے بعد میں نے کچھ احادیث پڑھی اسکے بعدروز مرہ کی روٹین کے مطابق کام شروع کیا ناشتہ بنایا بچیوں کو جگایا انہیں ناشتہ کرایا اسی طرح ہر کوئی اپنے کاموں کی طرف راغب ہو گئے میں نے کچن صاف کیا برتن دھوے فرش دھویا کیوں کہ یہاں ملتان( لودھراں)
میں کل رات بہت تیز آندھی آئ آندھی کی وجہ سے ہمارا کیکر کا درخت گر گیا آندھی کے بعد بارش شروع ہو گئی جیسے ہی بارش شروع ہوئ تو لائٹ چلی گی پھر ساری رات نہیں آئ صبح آٹھے تو پھر بارش آئ بارش کی کچھ فوٹوگرافی میں نے کی ہے جو کی میں

ابھی آپ سے شئیر کروں گی

20220722_165225.jpg

20220722_165216.jpg

Snapchat-1660581874.jpg

Snapchat-1406579201.jpg

Snapchat-435273549.jpg

20220722_114147.jpg

جیسا کہ میں نے ابھی آپکو بتا رہی تھی کے میں نے فرش دھویا چھت پر بجلی کی تار گلی ہونے کی وجہ سے لائٹ بریکر اون نہیں ہو رہا تھا میں اوپر گئ بجلی کی تار کو اوپر اٹھا کر اسکے نیچے ایک اینٹ دی اور شاپر کے ساتھ مضبوطی سے ڈھانپ دیا

20220722_164959.jpg

20220722_114155.jpg

پھر میں نیچے آئ بچیوں کو نہلایا دودھ دیا اور پھر انہیں سولا دیا پھر خود بھی سو گئ اٹھی کپڑے پریس کیے ہاتھ منہ دھویا وضو کیا نماز پڑھی قرآن پاک پڑھا پھر کھانا بنانے کی تیاری کی جوکہ ہم نے آج آلو اور شملہ مرچ بنائ روٹیاں بنائ سب نے مل کر کھانا
IMG-20220722-WA0023.jpg

آج موسم ٹھنڈا تھا میں اوپر چھت پر گئ ٹھنڈے ٹھنڈے کٹے ہوئے آم کھانے آم کھاتے کھاتے سوچا پوسٹ ہی لکھ لوں یہ تھی میری آج کی مصروفیات اور امید ہے

IMG-20220722-WA0024.jpg

اختتام

آپ سب کو میری آج کی پوسٹ پسند آے گی اگر پسند آے تو مجھے کمنٹ میں ضرور بتائیے گا اللہ آپ سب کو ترقی کی راہ پہ گامزن کر اسی کے ساتھ اللہ حافظ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین

Sort:  
 2 years ago 

Bht hi achi photography ki hy madam ji

 2 years ago 

Thanks ji apny apna keemti waqt meri dairy parhny pr diya

 2 years ago 

Thanks ji apny apna keemti waqt meri dairy parhny pr diya

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 61952.36
ETH 2417.96
USDT 1.00
SBD 2.64