Today my artical is آداب مجلس by @Emaan786 date 15-11-2021

in Urdu Community3 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا آج کا عنوان ہے آداب مجلس

images.jpeg

Link
https://images.app.goo.gl/nD5w1CjKCV3Fe4rN7

مجلس کے لفظی معنی بیٹھنے کی جگہ کے ہیں اصطلاح میں مجلس سے مراد وہ جگہ ہے جہاں کے لوگ کسی خاص مقصد کے لیے جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں
آداب مجلس سے مراد وہ باتیں ہیں جن کا ایسے موقعوں پر خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے آداب کا خیال رکھنے کی وجہ سے مجلس میں موجود لوگ تکلیف اور پریشانی سے بچ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے راحت اور سکون کا باعث ہوتے ہیں

images (2).jpeg

Link
https://images.app.goo.gl/ZTx8utEn5DHdsBNf9

دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ہے اس میں زندگی کے ہر شعبے کے بارے میں رہنمائی موجود ہے اللہ تعالی نے قرآن مجید میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہا کو آداب مجلس کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا کہ جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب و احترام کا پورا پورا خیال رکھیں اس طرح قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے
مومنہ جب تم سے کہا جائے کہ مجلس میں کھل کر بیٹھو تو کھل کر بیٹھا کرو اللہ تم کو کشادگی بخشے گا اور جب کہا جائے کہ اٹھ کھڑے ہوں تو آٹھ کھڑے ہوا کرو
صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ مجلس نبوی میں نہایت ادب و احترام سے بیٹھتے اور خاموشی اور توجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو سنتے
مجلس کے چند اہم آداب ہیں
مجلس میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا چاہیے مجلس میں جہاں جگہ ملے بیٹھ جانا چاہیے مجلس میں اپنی باری پر گفتگو کرنی چاہیے مجلس میں بڑوں کی بات غور سے سنیں چاہیے مجلس میں غیر ضروری طور پر نہیں بولنا چاہیے
مجلس مختلف طرح کی ہوتی ہے اور ہر مجلس کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے جیسے کسی خوشی یا غمی کے موقع پر کسی مجلس میں شریک ہونا بعض مجلس حدیث نیکی کی بجائے برائی پر آمادہ کرنے والی ہوتی ہیں ایسی مجلسوں میں شرکت سے اجتناب کرنا چاہیے ہمیں چاہیے کہ ہم اچھی مجلس میں شرکت کریں آداب مجلس کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے کی تکلیف کا باعث نہ بنے

images (1).jpeg

Link
https://images.app.goo.gl/6i5YRs2wpq4vQNjf6

@Emaan786

Sort:  
 3 years ago 

ماشاءاللہ بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے آپ نے

Thnxx

Aapny bhut khoobsorat article likha hy l like your article

Thnkyou

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.26
JST 0.039
BTC 105906.90
ETH 3384.49
SBD 4.68