نئے طریقے کے ساتھ فنگر چپس بنانے کا طریقہ
میری سب بہنوں کو السلام علیکم اللہ پاک اپ کو ہمیشہ خوش اور خرم رکھے اج میں اپنی بہنوں کے ساتھ فنگر چپس کی ریسپی لے کر حاضر ہوئی ہوں جو میں نے پہلے یوٹیوب پر دیکھی اور پھر خود بنائی اور اپ میں یہ طریقہ اپنی بہنوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں سب سے پہلے اپ الو لے کر ان کو اچھی طرح دھو کر ان کا چھلکا اتار لیں اور پھر فنگر چپس کی شکل میں کاٹ لیں پھر ایک دیکچی میں پانی لے کر اس کو گرم کرنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں جب پانی اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں فنگر چپس ڈال دیں جب الو گل جائیں تو ان کو ایک پلیٹ میں کپڑا ڈال کر اس کے اوپر نکال لیں تاکہ پانی اچھی طرح کپڑے میں جذب ہو جائے اور الو خشک ہو جائیں پھر معدہ کے کر اس میں حسب ضرورت نمک شامل کر کے فنگر چپس پر لگا دیں پھر گھی کو ایک کڑاہی میں ڈال کر اچھی طرح گرم کریں اور خشک کیے ہوئے فنگر چپس کو گرم گھی میں ڈال دیں پانچ سے سات منٹ پکانے کے بعد فنگر چپس کو باہر نکال دیں جب فنگر چپس ٹھنڈے ہو جائیں تو ان کو مزید کڑھائی میں گرم گھی میں ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے مزید پکائیں
جب فنگر چپس براؤن ہو جائیں تو پھر نکال لیں اپ کے فنگر چپس کرپسی بن جائیں گے پھر اس پر مصالحہ ڈال کر مزیدار اور لذیدہ فنگر چپس مہمانوں اور بچوں کو کھلا سکتے ہیں امید کرتی ہوں کہ اپ میرے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق فنگر چپس بنا کر لطف اندوز ہوں گی شکریہ