عائشہ کی ڈائیری
میری پیاری بہنوں اور بھائیوں کو میری طرف سے السلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ اپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہیں ہوں گے سب سے پہلے میری بہنوں اور بھائیوں کو عید میلاد کی بہت بہت مبارک ہو میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں اس مہینے کے صدقے نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے صبح جب فجر کی اذان ہوئی تو میں نیند سے بیدار ہوئی پھر اٹھ کر میں نے وضو کیا اور بچوں اور گھر والوں کو نماز کے لیے اٹھا کر میں فجر کی نماز ادا کرنے لگی پھر میں نے قران پاک کی تلاوت کی اس وقت تک بچے اور گھر والے بھی نماز کے لیے اٹھ گئے تھے میں کچن میں گئی اور ناشتہ تیار کرنے لگی جب ناشتہ تیار ہوا تو بچے بھی نماز ادا کر کے ناشتہ کرنے لگے روز کی طرح اج بھی بچے ناشتہ کر کے قران پاک پڑھنے کے لیے مسجد میں چلے گئے اور پھر میں نے باقی گھر والوں کو ناشتہ دیا وہ اس کے بعد میں نے بچوں کے کپڑوں کو استری کیا اور جوتے پالش کر کے بیگ تیار کر کے رکھ دیے جب بچے قران مجید سے واپس ائے تو نہا دھو کر سکول کے لیے تیار ہونے لگے پھر بچے سکول چلے گئے اور میں نے گھر میں جھاڑو دیا اور چارپائیوں اور پاؤں کو برامدے میں رکھ کر ناشتے والے برتن دھوئے پھر میں نے فریج میں سے گوشت نکال کر باہر رکھا اور الو کاٹنے بیٹھ گئی اس کے بعد میں نے گوشت کا سالن بنایا جب سالن تیار ہو گیا تو اٹا گوند کر روٹیاں پکائیں اور ساتھ میں سلاد بھی بنایا پھر روٹی کھا کر میں ٹی وی والے روم میں چلی گئی جہاں پر میں نے ٹی وی ان کیا اور ڈرامہ دیکھنے لگی جب بچے سکول سے چھٹی کر کے گھر واپس ائے
تو میں نے ان کے لیے سالن گرم کیا اور فریج میں سے ٹھنڈا پانی نکال کر بچوں کو دیا بچے روٹی کھا کر کمپیوٹر ان کر کے دیکھنے لگے اور میں کمرے میں جا کر ارام کرنے لگی پھر تین بجے اٹھ کر میں نے چائے بنائی بچے چائے پی کر قران مجید چلے گئے اور میں چائے والے برتن دھونے لگی پھر میں نے گھر کے دوسرے کام کرنے لگی بچے قران مجید سے واپس ائے تو سکول کا ہوم ورک کیا جس میں میں نے بچوں کی مدد کی پھر میں نے بچوں کو چھٹی دی اور بچے کھیل کود میں مصروف ہو گئے اور میں نے رات کے کھانے کے لیے روٹیاں بنائیں
اپ کا کھانا بڑا مزیدار لگ رہا ہے
Post aap ny achi likhi hy