The diary game ♥️ ||A Good Day 15/03/2022 Tuesday || @awaisiqbal

in Urdu Community2 years ago

اسلام و علیکم 🤝

♥️ کیا حال ہے جناب کیسے ہیں آپ سب لوگ. امید ہے آپ سب لوگ خیر و عافیت کے ساتھ ہوں گے. اور آپ لوگوں کے دن اچھے گزر رہے ہوں گے میرے بھی دن اچھے گزر رہےہیں اللہ کا شکر ہے

صبح 🌅

♥️ہر روز کی طرح میں صبح سویرے اٹھا غسل کیا اور غسل کرنے کے بعد ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد کچھ دیر میں اپنی دوکان کی طرف چلا گیا
اور دوکان بسملہ پڑھ کر کھولی اور قرآن مجید♥️ کی تلاوت کرکے اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ گہکوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ دن گزر جاتا ہے۔

دوپہر کا وقت ⭐

اپنے معمول کے مطابق ♥️ میں نے ظہر کی نماز ادا کی اور پھر دوپہر کی روٹی کھائی۔ آج روٹی میں میں نے آلو اور مٹر کھائے۔اور آج روٹی کھانے کے بعد ہے۔ پنکھا چلایا ۔ بڑا مزہ آیا اور میرے پیپرز بھی ہو رہے ہیں ایف اے کلاس کے 17 کو دوسرا پیپر ہے پہلا انگلش کا تھا ۔ اور اب اردو کا ہے۔ اس کی بھی تیاری کر رہا ہوں ۔ اردو ہم کہتے ہیں کے آسان سبجیکٹ ہے۔ پر اس سے زیادہ مشکل کوئی سبجیکٹ نہیں ۔ مشکل ہے۔ تو جناب والا میں نے گہک بھی ڈیل کیے اور ساتھ ساتھ پڑھتا بھی رہا۔

UWEIRU.jpg

0122.jpg

پچلے سالا پیپرز نکال کے پڑھے شاہد اس میں کچھ لگ جائے کوئی ایک آدھی چیز لگ بھی جاتی ہے۔ کیا کریں جناب۔ کوئی نا کوئی حل نکالنا پڑتا ہے۔ پوری کتاب بھی یاد نہیں کی جاسکتی ۔ ورنہ یاد کر لیتے۔ اتنا ٹائم کہاں ہوتا ہے۔
01.jpg

02.jpg

شام 🌃

شام ہوتے ہی میں نے دوکان بند کی اور گھر چلا آیا۔ اور رات کی روٹی کھائی اور ایک کپ جائے کا لیا۔ اور پوسٹ بنانے کے لیے بیٹھ گیا۔
ایک بات کہنا چاہوں گا۔ کہ اردو کمیونٹی ایک ہمدرد کمیونٹی ہے۔ سب کو اس سے کافی فائدہ ہو رہا ہے۔ میں پوسٹیں دیکھتا ہوں۔ سب کی دن کی ایکٹیویٹیز دیکھتا ہوں۔ صبح آ کر کے کیسا کیسا دن گزرا ۔ یہ واحد کمینٹی ہے۔ جو اتنا سب کر رہی ہے۔ اس میں ہمارے پاکستان کے نامور
@yousafharoonkhan
@janemorane
@haseeb.asif.khan
بڑی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اور بھی ہونگے۔میں ایک نیو یوزر ہوں نا اسی لیے۔ مجھے اتنا پتہ نہیں۔ پراب لگتا جا رہا ہے۔ ایک نہ ایک دن بھی انہیں سلیبٹیز کی طرح کام سر انجام دیں گے۔ انشااللہ۔

اختتام 🔚

♥️تو یہ تھی میری آج کی ایکٹیویٹی اور تصویریں اس کے ساتھ میں آپ لوگوں سے اجازت چاہوں گا اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا اور دعاؤں میں یاد رکھئے گا. ہمیشہ خوش رہیں آباد رہیں اللہ حافظ
@yousafharoonkhan
@janemorane
@haseeb.asif.khan

Sort:  
 2 years ago 

Walekum salam
Allah Pak ap ko kamyab farmy Ameen

 2 years ago 

انشااللہ بھائی حسیب ایک نا ایک دن میں آپ سب کی طرح ورکر بنوں گا

 2 years ago 

Allah pak ap ko kmiyab kry

 2 years ago 

آمین

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 58430.35
ETH 2623.36
USDT 1.00
SBD 2.42