Betterlife||The diary game ♥️|| TODAY MY ALL ACTIVITIES ||22-03-2022 TUESDAY @awaisiqbal

in Urdu Community2 years ago

اسلام و علیکم 🤝

♥️ کیا حال ہے جناب کیسے ہیں آپ سب لوگ. امید ہے آپ سب لوگ خیر و عافیت کے ساتھ ہوں گے. اور آپ لوگوں کے دن اچھے گزر رہے ہوں گے میرے بھی دن اچھے گزر رہےہیں اللہ کا شکر ہے۔

صبح 🌅

♥️ہر روز کی طرح میں صبح سویرے اٹھا غسل کیا اور غسل کرنے کے بعد ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد کچھ دیر میں اپنی دوکان کی طرف چلا گیا
اور دوکان بسملہ پڑھ کر کھولی اور قرآن مجید♥️ کی تلاوت کرکے اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ گہکوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ دن گزر جاتا ہے۔ میں 12 بجے بازار ایک کام کیں نکلا اور میرے ساتھ ایک عجیب واقیع پیش آیا ۔ جس میں میں نے ایک بندے کو لفٹ دی ۔ وہ بندہ میری پہچان کا تو نہیں تھا پر میں نے پھر بھی اسے لفٹ دی۔ وہ بوڑھا آدمی میرے سے پوچھنے لگا۔ بیٹا کیا کرتے ہو ۔ میں نے کہا کہ بابا میرے دوکان ہے۔ کمپوزنگ کی۔ تو وہ بابا مجھےکہنے لگا بیٹا تمھارے پاس کتنے پیسے ہیں میں نے کہا بابا کیوں کیا بات ہے۔ تو اس نے مجھے دس روپے دیے۔ کہا بیٹا اسے رکھو۔ تمھارے جیب میں برکت ہی برکت رہےگی۔ میں نے وہ دس والا نوٹ رکھ لیا۔ اور اسے گرو بازار کے چنڈے پر چھوڑ دیا۔ واپس دوکان پر آیا۔ پہلے میرے پاس 26،000 روپے تھے۔ جب واپس آیا تو میرے جیب میں صرف اس والا دس روپے والا نوٹ تھا۔ میرے 26،000 روپے غیب تھے۔ تو میں نے ایک دوست سے مشورہ کیا تو اس نے کہا کہ تجھے کسی نے نظر بند کیا ہے۔ دوستو وہ پیسے میں جس چیز کے یے اکٹھے کیے تھے ۔ یہ پیسے میں پرنٹر کے لیے اکٹھے کیے تھے۔ کہ کل جائوں کا اورلوں گا۔ پھر ایک دوست سے سوچا کے لے لوں ۔ پر اس نے بھی جواب نا میں دیا۔
تو دوستو میری آپ سب سے گزارش ہےکہ کبھی بھی ایسی حرکت آپ سب نا کرنا۔ جو میرے ساتھ ہوا۔ اس کا انجام مجھے ہی پتہ ہے۔
کبھی کسی کو لفٹ مت دینا۔ آج کا دنیا کافی چالاک ہو گئی ہے۔

دوپہر کا وقت ⭐

ظہر کی نماز پڑھی اور روٹی کھائی۔ تھوڑی دیر تک بیٹھا اور سوچا کہ گھر چلا جائوں۔ پر عصر کی نماز بھی یہیں پڑھی۔اور شام کی بھی پھر گھر گیا۔

اختتام 🔚

پوسٹ تیار کی اور سو گیا۔
اللہ آپ سب کو اور ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمیں۔
@yousafharoonkhan
@janemorane
@haseeb.asif.khan

Sort:  
Loading...
 2 years ago 

Hello dear!
You have written a nice diary but there are always pictures in a diary game post, it looks like an article not a diary game. Next time make sure to include atleast 6-7 photos in it.
Steem on!

 2 years ago (edited)

سر میں آپ سے معافی چاہتا ہوں ۔ سر میں اس دن بہت پریشان تھا۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا کروں۔ اس دن سر میں نے کوئی فوٹو نہیں لے پایا۔ شکر کرتا ہوں کہ اس دن میں ساتھ میں موبائل نہیں لے کے گیا۔ورنہ اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا۔

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 58430.35
ETH 2623.36
USDT 1.00
SBD 2.42