Betterlife @arbazkhanniazi The diary Game Date 24-05-2021

in Urdu Community4 years ago

IMG_20210524_102757.jpg

السلام علیکم دوستو کیسے ہیں آپ سب لوگ امید کرتا ہوں آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور خیر و عافیت سے ہوں گے آج صبح جب میری آنکھ کھلی تو اس وقت مسجد میں فجر کی اذان ہو رہی تھی میں جلدی سے اپنے بستر سے اٹھا اور وضو کرنے کے لیے واش روم چلا گیا سب سے پہلے میں نے مسواک کی اور اس کے بعد وضو کیا وضو کرنے کے بعد میں نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا وہاں پر ہم سب نے مل کر باجماعت نماز ادا کی اور نماز ادا کرنے کے بعد میں نے تلاوت قرآن مجید کی تقریبا آدھا گھنٹہ میں قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا تلاوت کرنے کے بعد میں نے قرآن مجید کو با ترجمہ پڑھا جس کی وجہ سے مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملا جو میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں قرآن مجید میں اللہ پاک فرماتا ہے کہ اگر تم میری راہ میں ایک روپیہ دو گے تو میں تمہیں دس روپے واپس کروں گا وہ تو اس بات سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں خدا کی راہ میں اس کی مخلوق کی مدد کرنی چاہئے اور اس کی مخلوق میں جو مدد کے حق دار ہیں ان کی پوری طرح مالی طور پر مدد کرنی چاہئے اور یتیموں اور غریبوں کا خیال رکھنا چاہیے دوستو اگر آپ کو کوئی بھی کام ٹھیک طرح سے نہیں ہوتا تو آپ خدا کے ساتھ کاروبار کریں کیونکہ آپ اگر اس کی راہ میں تھوڑا سا بھی دیں گے تو وہ آپ کو زیادہ کرکے لوٹاے گا لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اسی کی مدد کریں جو اس کا سب سے زیادہ حق دار ہو قرآن مجید پڑھنے کے بعد میں اپنے گھر واپس آ گیا گھر آکر میں نے پانی وغیرہ پیا اور صبح کی سیر کے لئے نکل پڑا آج میں سیر کرنے کے لئے اپنے گاؤں کی بجائے اپنے پاس ہی ایک شہر کی طرف گیا جب میں وہاں پر پہنچا تو وہاں کی گلیاں اور سڑکیں بالکل ویران تھی اور بہت ہی پر سکوں ماحول تھا وہاں پر نا ٹریفک کا شور شرابہ تھا اور نہ ہی دھواں میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ اپنے گھروں سے نکلے ہیں اور صبح کی سیر کر رہے ہیں اگر دیکھا جائے تو شہر میں رہنے والے شہریوں کے لیے یہ وقت بہت ہی زیادہ اچھا ہے آپ سب لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنی مصروفیات کی زندگی سے کچھ وقت نکال کر قدرت کہ اس پرسکون وقت میں سیر کریں اور اپنے دماغ کو تازہ کریں کچھ دیر واک کے بعد میں نے تھوڑی سی رنینگ کی رنگ کرنے کی وجہ سے مجھے پسینہ آیا اور میرا جسم پوری طرح سے کھل گیا رنگ کرنے کے بعد میں اپنے گھر کی طرف لوٹا گھر آکر سب سے پہلے میں نے کچن میں جا کر اپنے لئے ناشتہ تیار کیا اور آج میں نے ناشتے میں ایک بریڈ اور انڈا کھایا ناشتہ کرنے کے بعد میں اپنے گھر کے کاموں میں مصروف ہوگیا سب سے پہلے میں اپنی جانوروں کے لئے گھاس کاٹنے چلا گیا وہاں پر میں نے گھاس کاٹا اور گھاس کو ایک ریڑی پر لاد کر گھر لے آیا اور پھر اپنے جانوروں کو ڈالا جانوروں کو گھاس ڈالنے کے بعد امی نے مجھے کہا دکان سے گوشت لے او میں نے اپنے کمرے سے اپنی موٹرسائیکل نکالی اور اسے سٹارٹ کیا اور سیدھا گوشت والی دکان پر چلا گیا میں نے دکان والے بھائی کو سب سے پہلے سلام کیا اور اس سے کہا کہ بھائی مجھے ایک کلو تازہ چکن کا گوشے بنا دے اس نے مجھے ایک کلو تازہ گوشت بنا دیا میں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور اس کو پیسے دے دیے اور پھر اپنے گھر واپس چلا آیا اور میں نے گھر پر گوشت دیا پھر میں اپنا وقت گزارنے کے لئے اپنے کزن کے پاس چلا گیا وہ ہم دونوں بیٹھے اور مل کر باتیں کی اور چائے پی چائے پینے کے بعد مجھے کزن نے کہا کہ او بھائی ہم دونوں باہر جاتے ہیں اور گھومتے ہیں میں نے کہا ٹھیک ہے بھائی آپ اپنا موٹر سائیکل لے آئے ہم اسی پر جاتے ہیں وہ اپنے گھر سے موٹر سائیکل لے ایا اور پھر ہم دونوں گھومنے چلے گے راستے میں ایک بوڑھا آدمی ملا جو ہمیں دیکھ کر بہت خوش ہوا ہم اس کے پاس روکے اسے ہاتھ ملایا اور کچھ تصویریں بھی میں نے بنائی اس کے بعد ہم آگے چلے گئے جہاں پر ایک لڑکا اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا وہ بڑی محنت سے اپنا ٹریکٹر چلا رہا تھا اس کے پاس کچھ بچے بھی کھڑے تھے جو سائیڈ پر کھڑی ہو کر اس کا تماشہ دیکھ رہے تھے اور اسے لطف اندوز ہو رہے تھے وہاں پر میں نے بہت سی تصاویر بنائیں تاکہ آپ لوگوں کو دکھا سکوں وہاں پر کچھ وقت گزارنے کے بعد شام ہو گئی اور ہم دونوں گھر واپس آ گئے گھر واپس آ کر میں نے کھانا کھایا اور اور نماز ادا کی اور پھر میں پوسٹ بنانے لگے جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں امید ہے آپ کوپسند ا

IMG_20210524_190437.jpg

IMG_20210524_190442.jpg

IMG_20210523_162701.jpg

IMG_20210523_162649.jpg

IMG_20210524_191558.jpg

IMG_20210524_191610.jpg

IMG_20210524_191607.jpg

IMG_20210524_190417.jpg

IMG_20210524_190412.jpg

IMG_20210524_190552.jpg

IMG_20210524_190820.jpg

IMG_20210524_190807.jpg

IMG_20210524_190809.jpg

Hello friends, how are you? I hope all of you will be fine and well. When I opened my eyes this morning, the Fajr call was going on in the mosque. I got up from my bed and performed Wudhu. I went to the washroom to do it. First I did miswak and then I did wudu. After doing wudu, I went to the mosque to pray. There we all prayed in congregation and to pray. After reciting the Qur'an, I continued to recite the Qur'an for about half an hour. After the recitation, I read the Qur'an with translation, which gave me a lot to learn and I want to share the Qur'an with you. In Majeed, Allah says that if you give one rupee in my way, I will give you back ten rupees. That teaches us that we should help His creatures in the way of God and His Those who are entitled to help in creation should be fully supported financially and orphans and the poor should be taken care of. Friends, if you do not do anything properly. Then do business with God because if you give even a little in His way, He will give you more, but take special care to help the one who deserves it the most. After reciting Quran I came back to my house. When I came home I drank water etc. and went for morning walk. Today I went for a walk to a city near my village instead of my village when I reached there. The streets and roads were completely deserted and the atmosphere was very calm. There was no traffic noise and no smoke. I saw some people leaving their homes and walking in the morning. This time is very good for the citizens living in India. I request all of you to take some time out of your busy life to walk in this quiet time and refresh your mind. After a short walk, I I started sweating because of a little bit of running paint and my body was completely exposed. After painting, I returned to my house and first I went to the kitchen. I went and prepared breakfast for myself and today I ate a bread and an egg for breakfast. After breakfast I was busy with my household chores. First I went to mow the lawn for my animals. There I mowed the grass and He loaded the hay on a cart and brought it home and then put his animals. After putting the animals on the hay, my mother told me to take the meat from the shop and I took my motorcycle out of my room and started it and went straight to the meat shop. I first greeted the brother in the shop and asked him to make me a kilo of fresh chicken. He made me a kilo of fresh meat. I thanked him and gave him money and Then he came back to his house and I gave meat to the house. Then I went to my cousin to spend my time. He and I sat and talked together. After drinking tea, the cousin said to me, "Oh, brother, we They both go out and walk around. I said, "Okay, brother, you bring your motorbike. We will go to that. Aya and then we will both go for a walk. On the way we met an old man who was very happy to see us. We stopped next to him and shook his hand and I made some pictures. Then we went on to where a boy was in his fields. He was plowing. He was driving his tractor with great effort. There were some children standing next to him who were standing on the side watching the spectacle and enjoying it. I took a lot of pictures there so that you After spending some time there, it was evening and we both came back home. I ate and prayed and then I started making posts which I am sharing with you. I hope. Do you like

Sort:  
 4 years ago 

وعلیکم السلام بھائی جان ماشاللہ آپ کی پوسٹ بہت اچھی ہے اور آپ بہت زیادہ محنت سے کام کر رہے ہیں اور بالکل باقاعدگی سے اپنی پوسٹ ہم دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں آپ کی پوسٹ ایسی ہوتی ہے کہ پوری پڑھنے پر مجبور کرتی ہے انسان کو بہت ہی اچھی پوسٹ اور فوٹوگرافی بھی کمال کی

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.26
JST 0.040
BTC 101672.76
ETH 3666.48
USDT 1.00
SBD 3.15