Club5050 || The diary game || @amirhayat || 22 Oct 2022

in Urdu Community2 years ago

IMG_20221008_064254.jpgIMG_20221008_064238.jpg

السلام و علیکم

السّلام علیکم میں دعا گو ہوں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور اللّٰہ تعالٰی ملک پاکستان کی خیر فرمائے آپ ہمیشہ خوش رہیں اور دوسروں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہیں۔ میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ آج میں صبح سویرے اٹھنے کے بعد سب سے پہلے نہانے کے لئے واش روم گیا تاکہ تازہ پانی سے نہا لوں۔ میں تازہ پانی سے نہایا اور مسجد کی طرف نماز کے لئے چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا ۔ میں نے دو کلومیٹر واک کی واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں اپنے باغیچہ میں موجود پھولوں کو دیکھنے گیا ۔

photography

IMG_20221018_094855.jpgIMG_20221018_094850.jpg

میں نے باغیچے میں پودوں کی دیکھ بھال کی اور پھر انہیں پانی دیا۔ پودوں کو پانی دینے کے بعد میں جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے کے لئے گیا چارہ کٹائی کرکے گھر لے آیا اور پھر جانوروں کو پانی دیا۔ جانوروں کو پانی دینے کے بعد میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔

Photography

IMG_20220719_171608.jpgIMG_20220719_171606.jpg

تعمیراتی کام کا جائزہ

جب میں اپنی دکان پر پہنچا تو میں نے دکان کی صفائی کی اور کچھ دیر کے بعد میں نے فیکٹری کے مینجر سے رابط کیا اور معلوم کیا کہ کب تک میرے چھت تیار ہو جائے گی۔ منیجر نے مجھے بتایا کہ آج ہی آپ کی چھت پہنچ جائے گی۔ کچھ دیر کے بعد گاڑی پر چھت کے گاڈر پہنچ گئے مزدوروں نے اپنی مہارت سے گاڈر اوپر چڑھا دیے۔ پھر دو گھنٹوں کے بعد دوبارہ پلیٹیں لے کر پہنچ گئے کچھ دیر کے بعد انہوں نے چھت پر تمام پلیٹیں مکمل کر لیں۔ میں نے انہیں ان کی مزدوری ادا کی اور پھر وہ روانہ ہو گئے۔ میں نے ان کو کھانے کے لیے بہت کہا لیکن انہوں نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔

photography

IMG_20220719_171556.jpgIMG_20220719_171544.jpg
IMG_20220719_115419.jpgIMG_20220719_115410.jpg

باقی دن کی مصروفیات

میں نے ایڈمنسٹریٹر آفس میں اپنے چچا کی وفات کا اندراج کروانا تھا اور وہاں سے کمپیوٹرائز ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا تھا۔ میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوا اور یونین کونسل روکھڑی کے ایڈمنسٹریٹر کے دفتر پہنچا۔ جب میں وہاں پر دیکھتا ہوں تو وہاں پر تالا لگا ہوا تھا کچھ اور لوگ بھی انتظار میں تھے میں نے دفتر کے عملے کے اراکین کے بارے میں معلومات لیں تو معلوم ہوا کہ یہ اسی طرح نظام چل رہا ہے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔ میں وہاں سے گھر واپس چلا آیا اور بہت مایوس ہوا۔ کچھ دیر کے بعد دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر سو گیا۔ جب آنکھ کھلی تو سہہ پہر کے چار بج رہے تھے میں فریش ہوا اور پھر اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں نے سارا دن اپنی دکان میں کام کرتے گزارا۔ سورج غروب ہونے سے پہلے دکان بند کر دی اور گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے اپنی ڈائری تحریر کی۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ایکٹیویٹی رپورٹ اچھی لگے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین۔

Photography

IMG_20220719_094920.jpgIMG_20220719_094912.jpg

I am very thankful for my dear sir

@yousafharoonkhan
@janemorane

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

|50SP| 100SP|150SP|200SP|500SP|1000SP|1500SP|2000SP|


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  

la fotografia es increible

la fotografía del sol se ve muy hermosa, el amanecer es mi vista favorita. Me encanta el amanecer en la playa

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 58296.60
ETH 3064.91
USDT 1.00
SBD 2.26