😍 بیوی کو کنٹرول کرنے کا اسان نسخہ 😍

in #for7 years ago

😍 بیوی کو کنٹرول کرنے کا اسان نسخہ 😍

رشتہ داروں میں بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں بابا جی ،آپ نے گھر کا ماحول کیسے خوش گوار بنا رکھا ہے ، وہ کونسا ٹوٹکا ہے کہ آپ کی بیوی آپ کی بات بلا چوں چرا مان جاتی ہے اور عموما دیکھا گیا ہے کہ وہ آپ سے کوئی بحث نہیں کرتی

میرا جواب مختصرا ہے ،

میں لوگوں سے ان کی ذہنی سطح اور مزاج کے مطابق پیش آتا ہوں ،

میاں بیوی میں بہت سی باتوں کا فرق ہمیشہ ہوتا ہے ،مزاج کے اعتبار سے بھی اور الگ الگ جنس ہونے کی بنا پر فطرت کے اعتبار سے بھی

مرد اور عورت اگر ایک دوسرے کی فطری نفسیات کو سمجھ لیں اور باہمی معاملات میں اپنے زاویہ نظر سے باتوں کو دیکھتے ہوئے فیصلے لینے میں جلد بازی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے دوسرے کے نکتہ نظر کو بھی سوچیں تو بہت سی خرابیوں سے بچا جاسکتا ہے

میاں بیوی اگر ایک ہی خاندان یا علاقے کے نہ ہوں یا پھر ان کے درمیان عمر کا فرق زیادہ ہو یا پھر تعلیمی اعتبار سے ذہنی سطح الگ ہو تو ان تمام باتوں کے مد نظر پیدا ہونے والا مزاج کا فرق کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

میری وائف کوئی زیادہ پڑھی لکھی لڑکی نہیں ، اس نے آٹھویں کلاس تک تعلیم حاصل کی ،شادی سے پہلے کے سترہ سال اس نے گاؤں میں گزارے ،جہاں انٹریٹ نہیں تھا ،ان کے گھر ٹی وی نہیں تھا ،اور شہر کی لڑکیوں کے مقابلے میں اسکا فیشن اور بود و باش کے حوالے سے بہت زیادہ فرق ہمیشہ سے رہا ہے ،

اب میں ان تمام باتوں کو اپنی نظروں سے اوجھل ہونے نہیں دیتا ہمیشہ یاد رکھتا ہوں بلکہ ان باتوں کو یاد رکھنے کے لئے شادی کے ابتدائی دنوں میں میں باقاعدہ ان کو بول کر خود کے ساتھ دہرایا کرتا تھا ،

اسکا مجھے فائدہ کیا ہوا ؟

جب بھی کوئی بات ہوتی ہے ،میں خود کو اسکی جگہ رکھتا ہوں ، معاملے کا جائزہ لیتا ہوں اور پھر سوچتا ہوں کہ اسوقت اسکے ذہن کے اعتبار سے کیا کہنا یا کرنا بہتر ہوگا اور پھر ٹھیک اسی طرح کرتا ہوں ،حالنکہ بعض اوقات یہ بڑا ہی مشکل اور پیچدہ ہوتا ہے

اگر میں ایک آٹھویں کلاس پاس لڑکی کو فلسفہ سمجھانے کی کوشش کروں یا پھر اسے شیکپسیر کے ڈراموں سے مثالیں لا کر دوں یا پھر اسے اسطرح ڈیل کروں جیسے میں اپنی یونی ورسٹی کی سٹوڈنٹس لڑکیوں کو سمجھاتا ہوں تو سیدھے سادے لفظوں میں اسے حماقت کے سوا کچھ نہیں کہا جاسکتا

اور دوسری بات جو کہ اس پہلی بات ہی کی طرح ضروری ہے ،آپ جب کسی کو قبول کریں تو اسکی خامیوں سمیت اسے قبول کریں اور خامیوں کی اصلاح کی کوشش کرتے ہوئے آپ کا زیادہ فوکس اسکی خوبیوں پر ہونا چاہئے ،

ابھی آپ نے ایک خامی پڑھی ،کہ وہ کم پڑھی لکھی ہے جس کی وجہ سے میں اپنے انداز سے اسکے ساتھ بہتر مکالمہ نہیں کرسکتا ،یا کتابی مثالوں سے اسے سمجھانے کے بجائے مجھے نسبتا زیادہ پیچیدہ اور طویل طریقہ اختیار کرتے اپنی بات رکھنی ہوتی ہے ،لیکن اس ایک خامی سے قطع نظر خوبیاں ہزار ہیں

وہ نہایت سگھڑ لڑکی ہے ، دیہاتی پس منظر کی وجہ سے گھر کے کام کاج میں پوری طرح ماہر ،پھر چاہے وہ باورچی خانہ ہو یا رشتہ داروں کے ساتھ معاملات ، اکثر شہری لڑکیاں جو اچھی خاصی پڑھی لکھی بھی ہوں ملنے جلنے کے معاملات میں اس قدر گھامڑ ہوتی ہیں کہ ان کی مائیں انہیں رشتہ دار خواتین کے ساتھ بیٹھنے نہیں دیتیں کہ کوئی بلنڈر نہ کردیں ،جبکہ میری وائف کے حوالے سے مجھے کبھی ایسی پریشانی نہیں ہوتی ،میں جانتا ہوں کہ لوگوں کے مرتبے اور ضرورت کے مطابق پروٹکول دینا اسکی تربیت کا حصہ رہا ہے ، کس بندے سے کیا بات کرنی ہے اور کیا نہیں کرنی وہ اچھے سے جانتی ہے ، میں کبھی اپنے مہمانوں کے لئے بازار سے کوئی چیز نہیں منگواتا ،ایسی کوئی ڈش نہیں ہے جو وہ بنانا نہ جانتی ہو ، نہ مجھے یہ فکر ہوتی ہے کہ مہمانوں کو کھانا پسند نہیں آئیگا
سلائی کڑھائی کا سارا کام جانتی ہے ،کبھی اپنا کوئی سوٹ درزی سے نہیں سلوایا ، اسی ہنر کی وجہ سے وہ میری اکیڈمی میں بہترین معاون ھے اور لڑکیوں کو فری یہ سب سکھارہی ھے، سب سے بڑھ کر میرے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ،

یہ اسکی بہت سی خوبیوں میں سے چند خوبیاں ہیں جنھیں میں ہمیشہ یاد رکھتا ہوں اور اگر کبھی کسی بات پر غصہ آ بھی جائے تو سوچتا ہوں کہ کیا اتنی خوبیاں کافی نہیں ہیں ، کیا میں خود فرشتہ ہوں ؟ کیا مجھ میں کوئی خامی کوئی کمی نہیں ہے ؟

تو مختصر بات یہ کہ جیسے آپ مکمل پرفکٹ نہیں تو ویسے ہی آپ کی بیوی بھی ایک انسان ہی ہے

میں آپ کو خوش گوار ازدواجی زندگی کی گارنٹی دیتا ہوں بس یاد رکھیں

نمبر ایک
شریک سفر کے مزاج کو اچھے سے سمجھ کر اسکے مطابق پیش آئیں اور بات سمجھائیں

نمبر دو
اسکی خوبیووں پر فوکس رکھیں ، کیوں کہ خامیوں سے پاک تو آپ بھی نہیں ،

Coin Marketplace

STEEM 0.31
TRX 0.26
JST 0.040
BTC 97807.69
ETH 3616.29
USDT 1.00
SBD 3.38