Religious post
دو عظیم گناہ
تکبر اور حسد دو ایسی بیماریاں ہیں جنھوں نے اولین و آخرین کو ہلاک کر ڈالا. یہی وہ دو عظیم ترین گناہ ہیں جو پہلے پہل خدا کی نافرمانی کا باعث بنے کہ شیطان نے تکبر کیا اور آدم علیہ السلام سے حسد کا شکار ہو گیا؛ اسی طرح آدمؑ کے جس فرزند نے اپنے بھائی کو قتل کیا تھا، وہ بھی اپنے بھائی سے حسد ہی کرتا تھا. (امام ابن تیمیہؒ)
(جامع الرسائل، 1: 233)