Ethics' religious post
اے لوگو ! ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد آدم اور ایک ہی عورت حواء سے پیدا کیا ہے اور تم کو مختلف قومیں اور خاندان بنا دیا ہے تاکہ تم بطور رشتہ داری ایک دوسرے کو پہچان سکو ، بیشک تم سب میں سے اللہ کے نزدیک معزز تروہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہو ۔ “ اور اللہ تعالیٰ کا سورۃ نساء میں ارشاد ” اور اللہ سے ڈرو جس کا نام لے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور ناتا توڑنے سے ڈرو ۔ بیشک اللہ تمہارے اوپر نگران ہے ، اور جاہلیت کی طرح باپ دادوں پر فخر کرنا منع ہے ، اس کا بیان شعوب شعب کی جمع ہے جس سے اوپر کا خاندان مراد ہے اور قبیلہ اس سے اتر کر نیچے کا یعنی اس کی شاخ مراد ہے ۔