Drood e paak padhne ki barkat

in #darood7 years ago

امام ابن حجر مکی رحمۃ اﷲ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک صالح شخص نے کسی کو خواب میں دیکھا اور اس سے پوچھا کہ مرنے کے بعد تیرا کیا حال ہوا

اس نے بتایا کہ اﷲ سبحانہ و تعاليٰ نے میری بخشش فرما کر جنت میں بھیج دیا۔

صالح شخص نے اس سلوک کا سبب پوچھا تو اس نے بتایا کہ جب فرشتوں نے میرے اعمال تولے، میرے گناہوں کو شمار کیا اور میرے پڑھے ہوئے درود پاک بھی شمار کئے

تو سو درود گناہوں سے بڑھ گئے جبکہ باقی سب نیک اعمال سے میرے گناہ زیادہ تھے۔ جونہی درود پاک کا شمار بڑھ گیا تو اﷲپاک نے فرشتوں کو حکم دیا

کہ اس کا حساب کتاب ختم کر دو چونکہ اس کے درود بڑھ گئے ہیں اس لئے اس کو سیدھا جنت میں لے جاؤ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.25
JST 0.039
BTC 94802.39
ETH 3313.10
USDT 1.00
SBD 3.32