صرف 12 دن تک 3 کھجوریں روزانہ کھائیں
کھجوریں آپ کی صحت کےلیے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔ کھجوروں میں مختلف بیماریوں کا علاج موجود ہوتا ہے، جیسے دل کے امراض، خون کی کمی اور اس کے علاوہ کھجور آپ کے وزن کم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کھجوروں میں وٹامنز، منرلز اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور یہ نظام ہاضمہ کےلیے بہت فائدہ ہوتی ہیں۔
اگر آپ 12 دن تک 3 کھجوریں کھائیں گے تو اس سے آپ کو نہ ایسے نتائج حاصل ہونگے کہ آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔
٭ چونکہ کھجوروں میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں اور اس میں قدرتی شوگر، انرجی اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجوریں آپ کو فاسفورس، کیلشیم آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور زنک فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
٭ کھجوریں آئرن سے مالامال ہوتی ہیں۔ جن افراد میں خون کی کمی ہوتی ہے ان کو کھجوروں کا استعمال کرنا چاہیئے۔ کھجوریں آپ کے جسم کو انرجی فراہم کرتی ہیں اور سستی کو دور کرتی ہیں۔
٭کھجور میں موجود منرلز آپ کی ہڈیوں کےلیے بہت مفید ہے۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں، اس میں موجود میگنیشیم، سیلینیم اور کاپر آپ کی کمزور ہڈیوں کےلیے بہت فائدہ مند ہیں۔
٭ کھجوریں آپ کی آنکھوں کےلیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور اس سے آپ کی بینائی بھی بہتر ہوتی ہے۔
٭ خالی پیٹ کھجوریں کھانے سے آپ اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں۔
٭ کھجوریں آپ کو دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتی
ہیں، یہ دل کو مضبوط بھی بناتی ہیں۔
Congratulations @apnapind! You received a personal award!
You can view your badges on your Steem Board and compare to others on the Steem Ranking
Vote for @Steemitboard as a witness to get one more award and increased upvotes!