Aslam Alaikum to all my friends. I hope all of you are doing well, I am doing well and I want to know how well you all are doing. As you all know that the month of Ramadan is going on, today is the third fast of Ramadan
I woke up at four o'clock this morning. The first thing I did was wash my face and hands. Then I had my Suhore meal in which I ate desi ghee chori with curd. Then I drank the tea, then the sound of the hooter started coming from the mosque saying to stop the fast. I broke my fast and performed ablution and went to the mosque to offer the Fajr prayer. I returned home after Fajr prayer. Then when the sun rose, I went to my crops
I come to my crops every day. We have planted beetroot crops in the village. For cleaning the beetroot crop, we have employed laborers who are working to eliminate the weeds in the crop. Every day I come to these workers in the morning and return home in the afternoon
I have installed a tube well inside the crop. The water of which I also sell is my hobby in the village. Today, the workers will have been cleaning for two months
The view of my village is very beautiful. I would like to show you some pictures of my village. Today in our village there is only green everywhere
There are three types of spring crops in the village. Firstly, the beetroot crop is growing green everywhere in our village, secondly, the wheat crop is standing green and thirdly, the mustard crop is spreading fragrance everywhere with its yellow flowers.
تمام دوستوں کو میری طرف سے اسلام علیکم ۔ امید ہے آپ تمام کیمونٹی والے خیریت سے ہوں گے میں خیریت سے ہوں اور آپ سب کی خیریت معلوم کرنا چاہتا ہوں ۔ جیسے کے آپ سب کو معلوم ہے کہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے آج رمضان کا تیسرا روزہ ہے ۔
آج صبح چار بجے میں جاگ گیا سب سے پہلے میں نے منہ ہاتھ دھوئے ۔ پھر میں نے سحری کا کھانا کھایا جس میں میں نے دیسی گھی کی چوری کھائی دہی کے ساتھ ۔ پھر میں نے چائے پی پھر اتنے میں مسجد سے ہوٹر کی آواز آنے لگی کہ روزہ بند کر دو ۔ میں نے روزہ بند کیا اور وضو کیا اور مسجد کی طرف چلا گیا فجر کی نماز ادا کرنے کیلئے ۔ نماز فجر کے بعد میں گھر واپس آگیا ۔ پھر جب سورج طلوع ہو گیا تو پھر میں اپنی فصلوں میں گیا
میں ہر روز اپنی فصلوں میں آتا ہوں ہم نے گاؤں میں چقند کی فصل لگائی ہوئی ہے ۔ چقندر کی فصل کی صفائی کیلئے ہم نے مزدوروں کو لگایا ہوا ہے جو فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کیلئے کام کر رہےہیں ہیں ۔ میں ہر روز صبح کے وقت ان مزدوروں کے پاس آتا ہوں اور دوپہر کے وقت گھر واپس جاتا ہوں ۔
فصل کے اندر میں نے ٹیوب ویل لگایا ہوا ہے ۔ جس کا پانی بھی میں فروخت کرتا ہوں گاؤں میں میرا یہی مشغلہ ہے ۔ مزدوروں کو آج دو مہینے ہو گے ہیں صفائی کرتے ہوئے``
میرے گاؤں کا نظارہ بے حد خوبصورت ہے ۔ میں آپ کو چند تصویریں اپنے گاؤں کی دیکھانا چاہوں گا ۔ آج کل ہمارے گاؤں میں ہر طرف سبزہ ہی سبزہ ہے ۔
گاؤں میں تین اقسام کی فصل کی بہار ہے ۔ ایک تو ہمارے گاؤں میں چقند کی فصل ہر طرف سبزہ ہی سبزہ دے رہی ہے اور دوسرا گندم کی فصل سر سبز کھڑی ہے اور تیسرا سرسوں کی فصل اپنے پیلے پھولوں کے ساتھ ہر طرف خوشبو پھیلا رہی ہے
@tipu curate