Club75|| My beautiful flowers photography with my activity report on urducommunity|| by @amirhayat . 11 mar 2022
میں تمام ممبران کو صبح کا سلام پیش کرتا ہوں۔ میں صبح سویرے واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف روانہ تھا۔ میں نے اپنے قبرستان سے گزرتے ہوئے اپنے والدین کی قبروں پر دعا مغفرت کی اور تازہ ہوا کھانے کے لیے آگے بڑھا۔ صبح کے وقت واک کرنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ یہ مناظر بہت حسین ہوتے ہیں۔ میں واک کرنے کے بعد گھر کی لوٹ آیا۔ ناشتے کے لیے میرا انتظار کیا جا رہا تھا۔ میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔
جب میں نے ناشتہ کر لیا تو میں بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے چلا گیا۔ بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد میں گھر پہنچا اور اپنے باغیچہ میں گیا پھولوں کو دیکھا اور ان کی کچھ خوبصورت تصاویر بھی لیں جو کہ میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ کچھ دیر کے بعد میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ جب میں نے صفائی مکمل کر لی تو میں نے 2 جوڑے کٹائی کیے اور اس کے بعد میں سلائی کرنے میں مصروف ہو گیا۔
جب میں نے سلائی کا کام مکمل کیا اور اس کے بعد دکان بند کر دی اور گھر چلا آیا۔ کچھ دیر میں کھانا تیار ہوگیا تھا۔ میں پہلے ہاتھ اور منہ دھویا اور پھر میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا۔ مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور پھر میں گھر واپس آ گیا اور چاۓ کا ایک کپ پیا۔ دوبارہ میں دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے تک کام کیا ۔ اور شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور پھر میں گھر چلا آیا۔ گھر پہنچ کر میں نے آج کی ڈائری تحریر کی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور اچھی لگے گی۔
I am very thankful for my dear sir
@yousafharoonkhan
@janemorane
@haseeb.asif.khan
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community

Quick Delegation Links
|50SP| 100SP|150SP|200SP|500SP|1000SP|1500SP|2000SP|

Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On
Mashalllah jnab achi tasverrain banai hy or achi diary likhe hy
شکریہ بھائی جان آپ نے حوصلہ افزائی کی
واعلیکم السلام بھائی ماشاءاللہ بہت ہی پیاری فوٹوگرافی کی ہے گڈ لک بھائی
آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ