SFS Contest! Picture of the Day Week 32 " , Pakistan
السلام علیکم ،
اج جو میں اپ کے ساتھ تصویر شیئر کر رہی ہوں وہ میرے دو پیارے بھانجوں کی تصویر ہے ۔یہ اس وقت لی تھی جب شدید سردی اور کہر پڑ رہا تھا ۔اور دونوں بچے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں کھڑے ہوئے تھے۔
شہر بہاولپور کا یہ اسٹیشن بہت خوبصورت بن چکا ہے اور اس کی خوبصورتی کی مثال باقی تمام اسٹیشن سے مقابلے میں دی جاتی ہے۔ہم اگر کسی کو اسٹیشن پر چھوڑنے جائیں تو بھی اسٹیشن کی خوبصورتی ہمیں وہاں پر بور ہونے سے بچا لیتی ہے۔وہاں پہ لگے ہوئے سٹالز،بیٹھنے کے لیے کرسیاں،ویٹنگ لاؤنج،سامان رکھنے والی ٹرالی سے لے گئے ہر چیز بے انتہا خوبصورت ہے۔اسٹیشن کو دیکھ کر شہر کی خوبصورتی کا اندازہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔میں اپنی اکثر پوسٹ میں بہاولپور کی تصویریں ڈالا کرتی ہوں۔
اس کی وجہ یہی ہے کہ مجھے بہاولپور شہر بہت پسند ہے۔ویسے تو پاکستان کے تمام شہر بہت خوبصورت ہیں مگر چونکہ میرا اکثر بہاولپور جانا ہوتا رہتا ہے اس لیے میں وہاں کی فوٹوگرافی اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہوں۔میرے یہ بھانجے بھی کراچی سے ائے ہوئے تھے اور بہاولپور میں رکے تھے۔ہم سب وہاں پر مل کر جمع ہو گئے اور سب نے مل کے کافی انجوائے کیا۔بہاولپور میں میری تین بہنیں رہتی ہیں اور جب ہم وہاں گئے تو تین سے پانچ بہنیں بن گئیں۔یہ خوبصورت یادیں تصاویر کی صورت میں ہمارے پاس محفوظ ہے اب ہم ان تصاویر کو دیکھ کر دل خوش کیا کرتے ہیں۔شادی کے بعد سب لوگ مختلف شہروں میں شفٹ ہو گئے ہیں لہذا جب کبھی کوئی بہن بھائی اکٹھا ہو تو بہت مزہ اتا ہے۔اپنی شادی سے پہلے کے دن یاد کیا جاتے ہیں اور اپنے بچوں کو سنا کے ان کے ساتھ انجوائے کرتے ہیں۔
جب میری شادی ہوئی تھی تو تصویر میں نظر انے والا میرا بڑا بھانجا میری گود میں کھیلا کرتا تھا اور اب میری شادی کے 22 سال بعد ماشاءاللہ اس کا قد مجھ سے بھی اونچا ہو چکا ہے اور جوان بھانجے کو دیکھ کے ایک دلی خوشی کا احساس ہوتا ہے۔
وقت کتنی تیزی سے پر لگا کے اڑ رہا ہے اس کا اندازہ اپ اس تصویر کو دیکھ کے کر سکتے ہیں۔
@sanakhan,@iamguchidanart,@fuli
آپ لوگ بھی اس مقابلے میں شرکت کرکے ہمیں شکریے کا موقع فراہم کریں ۔