Contest: My Niche on Steemit, Pakistan
السلام علیکم ،
سٹیمیٹک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر ہم مختلف موضوعات پر مقابلوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔مجھے اپنی شخصیت کے مطابق بھی بہت سارے مقابلے ملتے رہتے ہیں اور اپنے پسندیدہ موضوع پر بھی مقابلوں میں حصہ لیتی رہتی ہوں۔مجھے زیادہ تر کھانا پکانے والے مقابلے زیاد پسند اتے ہیں کیونکہ میں ایک گھریلو عورت ہوں اور اکثر و بیشتر کھانے کی تصاویر کھینچتی رہتی ہوں کھانا پکانے کی بھی اور کھانے کی تیاری کے بعد بھی۔
اپ نے اس مقابلے میں ہم سے مختلف سوالات پوچھے ہیں جن کے جوابات یہ ہیں۔
اس کی ویٹ پر وہ کون سا موضوع ہے جس پر تخلیق کرنے کے بارے میں اپ سب سے زیادہ پرجوش ہوتے ہیں؟
جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکی ہوں کہ مجھے زیادہ تر ککنگ کرنے کا شوق ہے اور میں گھریلو عورت ہونے کی بنا پر اکثر و بیشتر کھانا پکاتے وقت تصاویر لیتی رہتی ہوں اور کبھی کبھی بھول بھی جاؤں تو مکمل کھانا بننے کے بعد اس کی تصویر ضرور لیا کرتی۔مگر بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ میں تصاویر لینا بھول جاتی ہوں جس کی بنا پر مجھے بعد میں افسوس ہوتا ہے کہ کاش میں اس کھانے کی تصویر لے لیتی تو اپنے اسٹیمیٹ کے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرتی۔
کیا اپ اپنے بلاگ کو مخصوص شکل میں منظم کرتے ہیں؟
میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے بلاگ کے اندر ایک ترتیب کا خیال رکھوں اور مخصوص انداز سے چلوں۔ساری چیزوں کو اور تصاویر کو ردھم میں رکھتے ہوئے ایک بہترین پوسٹ تخلیق دوں تاکہ میرے پڑھنے والوں کو مشکل نہ ہو اور میرے کنٹینٹ کو سمجھنے میں اسانی ہو۔مگر کبھی انسان ہونے کی بنا پر غلطی بھی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے میرا کوئی نہ کوئی ساتھی مجھے رہنمائی کر دیتا ہے اور میں اپنے اپ کو بہتر کرنے کی کوشش میں لگ جاتی ہوں۔
ایسٹیمیٹ پر سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کبھی بھی کسی کی دل ازاری نہیں کی جاتی بلکہ بہترین طریقے سے دوسروں کو گائیڈ کیا جاتا ہے۔
کیا اپ کو لگتا ہے کہ مخصوص مواد تخلیق کرنے میں اپ کےاسٹیم اٹ کے ساتھی زیادہ جانتے ہیں؟
یہ واقعی ایک بہترین سوال ہے۔مجھے اپنی غلطیوں اور خامیوں کا بہت اچھی طرح اندازہ ہے۔اور میں جانتی ہوں کہ میرا کنٹینٹ اس معیار پہ نہیں جا پاتا جیسے باقی سب لوگ لکھتے ہیں۔اکثر و بیشتر میرے مواد میں تصاویر کی کا پیش کرنے کا طریقہ موضوع نہیں ہوتا۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میں دوسری ساتھیوں کی طرح تصاویر کو چھوٹے سائز کا بنا کر پیش کروں مگر مجھے بہت کوشش کرنے کے باوجود اپنی تصاویر کو چھوٹا کرنے کا طریقہ نہیں اتا۔میں نے اکثر اوقات اپنے ساتھیوں سے بھی اس بارے میں مشورہ مانگا ہے مگر ابھی تک مجھے کہیں سے بھی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔
اس کے علاوہ اکثر اوقات کمیونٹی کے رولز میں کمیونٹی کو بینیفیشری سینڈ کرنے کا ہوتا ہے۔ مگر جیسے ہی میں ایک سیٹ نل کے نام کا بنا لیتی ہوں تو دوسرا سیٹ نہیں بنا پاتی۔ اور میرا اکاؤنٹ بینیفیشری ایرر پیش کر دیتا ہے۔جس کی وجہ سے میں مقابلے کے سارے رولز عمل نہیں کر پاتی۔
یہی وجہ ہے کہ مجھے اکثر اوقات اپنی پوسٹ اور اپنا کنٹینٹ اسٹیمیٹ کے باقی ساتھیوں سے کم محسوس ہوتا ہے۔
کیا اپ کسی دوسرے سوشل نیٹورک پر اپنا مواد شیئر کرتے ہیں؟مواد کسی دوسرے سوشل نیٹورک پر وائرل ہوا ہے؟
جی ہاں میں نے اپ کو بتایا ہے کہ میں زیادہ تر کھانے کے مقابلوں میں حصہ لیا کرتی ہوں اس کی وجہ صرف اور صرف یہی ہے کہ
میرا اپنا یوٹیوب ککنگ چینل ہے۔میں اپ کو اس کا لنک اپنی پوسٹ میں
شیئر کرتی ہوں
یہ چینل ہم بہنوں نے مل کے بنایا ہے اور اس میں میری اور میری بہنوں کی مختلف ویڈیوز شامل ہیں جو ککنگ سے متعلق ہیں۔
اس میں موجود مٹن روش کی ریسپی وائرل ہو چکی ہے کیونکہ ہماری یہ ریسپی بہت ذائقے دار اور لذیذ تھی۔
ویسے بھی سوشل میڈیا پر کوئی بھی چیز وائرل ہونا ایک معجزے کا کام ہوتا ہے کیونکہ یہاں پر بعض اوقات محنت سے بنائی ہوئی چیزیں بھی لوگوں کی نظر میں نہیں ا پاتی بنسبت عام کسی چیز کے۔
اب چونکہ کافی عرصے سے میں اسٹیمیٹ پر ایکٹو ہوئی ہوں اس وجہ سے میں نے اپنی سوشل میڈیا کی ایکٹیوٹیز کو بریک دیا ہوا ہے اور ویسے بھی ہمیں اس نیٹ ورک کو چلانے کے لیے کافی سارے لوگوں کی محنت اور ساتھ چاہیے تھا مگر اب چونکہ بچوں کے تعلیمی سال کافی عروج پر پہنچے ہوئے ہیں اور میں اپنے بچوں سے ہی کمپیوٹر کا کام کروایا کرتی ہوں لہذا ان کی تعلیم کو ڈسٹربنس نہ ہو اس وجہ سے سوشل نیٹ ورک پر ویڈیوز ڈالنا کم کی ہوئی ہیں۔
کیا اپ چاہتے ہیں کہ بڑے کیوریٹرز اپ کے مواد کی تعریف کریں اور اپ کو ووٹ دیں؟
تعریف کس کو پسند نہیں ہوتی خاص طور سے کسی خاص شخصیت اور اہم مقام پہ پہنچے ہوئے شخص کی۔بالکل مجھے بھی اسی طرح بہت شوق ہے کہ میری کوئی پوسٹ میری ایسٹیمیٹ کے بڑے کیوریٹرز کو نظر ائے اور وہ اس کو پسند کریں اور اس کے اوپر وہ دیں۔میری بڑی خواہش ہے کہ کاش میری بھی کوئی پوسٹ وائرل ہو اور میرے بڑے کیوریٹرز اس پوسٹ کو پسند کریں اور اس پر ووٹ دیں۔
اس مقابلے میں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دیتی ہوں
Saludos amiga, me da gusto tenerte en el concurso, Te gustan los temas de comida, este nicho es bastante aceptado en Steemit, las recetas son uno de los contenidos más visitados y apoyados por los equipos de curación.
Ahora te daré un consejo para tus imágenes, la forma de controlar el tamaño, es tomar la foto con la posición de tu teléfono en forma horizontal. Trata de tomar tu fotos en esa forma y verás que ya no te dirán nada sobre el tamaño de las imágenes.
En Steemit se aprende todos los días y una de las claves del éxito es ser consecuente, captar las ideas de los demás y sobre todo participar en los Desafíos y concursos.
Tu niña hace muy bien los vídeos tutoriales, felicitaciones. Mi niña Reishell también hace tutoriales
جزاک اللہ میں کوشش کروں گی کہ ائندہ اسی طرح تصاویر لوں اور میری تصاویر کے اوپر ائندہ کوئی ابجیکشن نہ لگے۔