(ایک عورت کی مشہور بات)

in LifeStyle4 years ago

IMG-20210820-WA0000.jpg
Source

(ایک عورت کی مشہور بات)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ!

فلانی عورت کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ کثرت سے نماز ، روزہ اور صدقہ خیرات کرنے والی ہے۔

لیکن اپنے پڑوسیوں کو اپنی زبان سے تکلیف دیتی ہے یعنی برا بھلا کہتی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ دوزخ میں ہے۔

پھر اس شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! فلانی عورت کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ نفلی روزہ ، صدقہ خیرات اور نماز تو کم کرتی ہے بلکہ اس کا صدقہ و خیرات پنیر کے چند ٹکڑوں سے آگے نہیں بڑھتا، لیکن اپنے پڑوسیوں کو اپنی زبان سے کوئی تکلیف نہیں دیتی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ جنت میں ہے۔

جزاک اللّہ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.14
TRX 0.23
JST 0.032
BTC 85315.05
ETH 2104.68
USDT 1.00
SBD 0.63